{AF}
سیرت النبی ؐ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
سہنسہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ سیرت النبی ؐ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،دین سے دوری کی وجہ سے ملک انتشار کی دلدل میں پھنس چکا ہے اجتماعی طور پر استغفار کرنے کی ضرورت ہے ،اسلامی تہذیب کو چھوڑ کر مغربی تہذیب اپنانے سے ہم تنزلی کا شکار ہوئے ،اپنی زندگیوں کو صحابہ کرام کی زندگیوں کا جیسا بنانے کے لیے سیر ت النبی ؐ کا مطالعہ کریں ،اپنی زندگی کو قرآن وسنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں ،اسوہ رسول پر عمل سے ہی ہماری نجات ممکن ہے ،مغرب کا دیا ہوا فرسودہ نظام فلاپ اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام غالب کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر حافظ آزاد ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع کوٹلی گل نواز رحمان،عارف کیانی،مولانا مصائب،راجہ محفوظ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ آج امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے ہمارے حکمرانوں نے غیروں کی غلامی نہ اپنائی ہوتی تو آج ہمیں ٹرمپ کے احکامات نہ ملتے ،جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ایک اﷲ کی غلامی اختیارکرنے کی دعوت دیتی ہے ،ہمارا کسی فرد سے کوئی اختلاف نہیں ہیں ،ہمارا اختلاف فرسودہ نظام کے سے ہے جس نے امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر بنا دیا ہے عدالتوں میں انصاف نہ ہو ،تھانے کچہریاں خوف کا منظر پیش کریں ایسے نظام کے خاتمے اور اسلام کے عالانہ اور منصفانہ نظام کے نفاذ کے لیے ہم جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپنی زندگی میں انقلاب لائیں مطالعہ کا رجحان پیدا کریں سیرت النبی ؐ کا مطالعہ کریں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ آزاد نے کہا کہ ہمیں مسالک کے اختلافات سے نکل کر آگے بڑھنا ہو گا جب تک یہ عادلانہ نظام نہ قائم ہو اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔