تحریک کشمیر برطانیہ کی خدمات کی تحسین کرتے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidتحریک کشمیر برطانیہ کی خدمات کی تحسین کرتے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا،استقبالیہ تقریب سے فہیم کیانی،نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،عارف کیانی،طارق عسکری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ تحریک کشمیر برطانیہ کی خدمات کی تحسین کرتے ہیں برطانیہ میں فہیم کیانی کی قیادت میں نوجوانوں کو متحد کر کے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کو اجاگر کرنا اور برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کو تحریک آزادی کشمیر کی پشت پر لانا بڑا کارنامہ ہے تارکین وطن نے ہمیشہ پاکستان اور آزاد کشمیر کو معاشی طور پر مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ریاست جموں وکشمیر کے 15لاکھ نوجوان صحرائے عرب اور یورپ کے حوالے کرنے والا آزاد آج بھی مشکلات کا شکار ہے ،فہیم کیانی نے مختصر عرصہ میں ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے کانفرنسز،ریلیاں اور ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا اہتما م کر کے حمایت حاصل کی وہاں کے ذرائع ابلاغ اور اہل دانش کو متحرک کرنے میں کردار ادا کیا فہیم کیانی تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاکہ برطانیہ میں مقیم کشمیر ی اور پاکستانی کمیونٹی مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے ہم نے کانفرنسز ،احتجاجی ریلیاں منعقد کیں جس سے رائے عامہ کو اپنے حق میں کرنے کا اہتمام ہوا برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی جن کے بچے مسئلہ کشمیر سے آگاہی نہیں رکھتے انہیں اپنی تحریک کے ساتھ جوڑ کر مسئلہ کشمیر سے آگاہی دی جارہی ہے ،تارکین وطن نے ہمیشہ تحریک کے لیے اپنا کردار ادا کیا انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں ہم نوجوانوں کو تحریک آزادی کی پشتیبانی کے لیے تیار کرتے ہیں مگر جب وہ بیس کیمپ اپنے عزیز و اقارب سے ملنے آتے ہیں یہاں کے حالات سے وہ مایوس ہوتے ہیں بیس کیمپ کو اپنا حقیقی کردار ادا کرنا ہو گا یہاں کی حکومت کو اپنی ترجیح اول تحریک آزادی کشمیر کو بنانا ہو گا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد بھرپور انداز سے تحریک کو لے کر بڑھ رہے ہیں شہداء کو پاکستانی پرچموں میں دفنایا جا رہا ہے اس سے زیادہ پاکستان سے محبت کرنے والا کو ن ہے انہوں کہاکہ آزادکشمیر کی ساری قیادت تمام اختلافات کو بھلا کر کشمیر کاز کے لیے آگے بڑھے ہم برطانیہ میں ساری قیادت کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے جو قائدین برطانیہ آتے ہیں ہم انہیں ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا اہتمام کرتے ہیں جس سے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے میں مدد ملتی ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ نے ہمیشہ تحریک کی پشتیبانی کا حق ادا کیا ہم ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حریت قائدین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کی پشت پر ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر