کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی،کشمیری قیادت کا مشترکہ بیانیہ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی،کشمیری قیادت کا مشترکہ بیانیہ{/AF}

کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی،کشمیری قیادت کا مشترکہ بیانیہ حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر مہم کو تیز کرے،OICاور جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لایا جائے ،گلگت بلتستان میں ہونے والے احتجاج کا حکومت فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے مطالبات پورے کرے ،عبدالرشید ترابی کشمیر بارے ایک ڈرافٹ تیار کریں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے اسے اپنے منشور میں شامل کرنے کے لیے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے ،کشمیر کی صورت حال تشویش کااظہار ،اجلاس سے چوہدری لطیف اکبر،چوہدری طارق فاروق،عبدالرشید ترابی،غلام محمد صفی،فہیم کیانی،صغیر چغتائی،عامر محبوب،مطلوب انقلابی و دیگر کا خطاب اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں استقبالیہ دیا،استقبالیہ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر،سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق،مسلم کانفرنس کے راہنما سردار صغیر چغتائی جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر راجہ جہانگیر،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی،اے کے این ایس کے صدر عامر محبوب،سردار عثمان عتیق سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین صحافیوں نے شرکت اور خطاب کیا ،اس موقع پر کشمیری قائدین نے کہاکہ حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر مہم کو تیز کرے،OICاور جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لایا جائے ،گلگت بلتستان میں ہونے والے احتجاج کا حکومت فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے مطالبات پورے کرے ، حکومت آزاد کشمیر آئینی اصلاحات کے پراسس مکمل کرتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کے کردار کا تعین کیا جائے ،دنیا کشمیر کی آواز سننا چاہتی ہے مسئلہ فلسطین کی وجہ سے عالمی سطح پر بیداری ہے جس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے پارلیمانی وفودبھیجے جائیں کشمیر رابطہ کونسل کو مزید فعال بنایا جائے بیرون ملک کشمیری تارکین وطن ہمارا عظیم سرمایہ ہیں تحریک آزادی کشمیر میں ان کی گراں خدمات ہیں ہماری خواہش ہے کہ وہاں پر کشمیر بارے سرگرمیاں تیز کی جائیں ،استقبالیہ تقریب میں اتفاق رائے سے رابطہ کونسل کو مزید فعال اور متحرک کرنے پر زور دیا گیا ،پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے داخلی حالات اور آپس میں اختلافات کے کلچر سے قومی سیاسی جماعتوں کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہ کرنے پر تشویش کااظہار کیا گیا ،اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی فی الفور وزیر اعظم پاکستان شاہد حاقان عباسی سمیت پاکستان کے تمام سیاسی اور قومی قائدین سے ملاقات کا اہتمام کریں ،ذرائع ابلاغ کے ذریعے کشمیر کی تازہ صورت حال کو اجاگر کریں ،اس موقع پر قائدین نے حریت قائدین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ان کی قربانیاں اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ بیس کیمپ کی قیادت قائدین حریت کو مایوس نہیں کرے گی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ کشمیر رابطہ کونسلکشمیر بارے ایک ڈرافٹ تیار کریں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے اسے اپنے منشور میں شامل کرنے کے لیے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے ،پاکستان پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی کا اجلاس جلد مظفرآباد میں ہو گا جس میں ہم ساری کشمیری قیادت کو مدعو کریں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں کشمیر بارے تجاویز شامل کرنے کا اہتمام کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ رابطہ کونسل کو فعال اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں حکومت پوری دنیا میں ایک دن احتجاج کی کال دے پاکستان پیپلز پارٹی اس کال کی بھرپور حمایت کرے گی اور کشمیر کاز کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی ،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سینئر وزیرچوہدری طارق فاروق نے کہاکہ حکومت تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی تارکین وطن کی جائیدادوں کی حفاظت کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ یہ مسائل ہمیشہ کے لیے ختم کیے جائیں انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر رابطہ کونسل کے ساتھ ہر طرح سے مکمل تعاون کرے گی ،صدر ریاست ،وزیر اعظم کے دورے سے کشمیر کاز کو تقویت ملی حالیہ پارلیمانی وفد کا دورہ ترکی بہت کامیاب رہا حکومت کشمیر کاز کے لیے ہر اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے اس موقع پرعبدالرشید ترابی نے کہاکہ فہیم کیانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تحریک کشمیر برطانیہ اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے رابطہ کونسل کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ تمام جماعتیں کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہو چکی ہیں حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہر سطح پر اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز اور فعال کیا جائے گا ہماری سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات ہو چکی ہے انہوں نے کشمیر کو اپنے منشور میں شامل کرنے کا وعدہ کیا اور اسلام آباد جلسہ کے موقع پر دوٹوک الفاظ میں کشمیر کاز کی ترجمانی کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے جب بھی قائدین چاہیں گے ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا اس موقع پر کشمیر رابطہ کونسل کے سیکرٹری جنرل چوہدری مطلوب انقلابی نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہونا نیک شگون ہے کشمیر کاز کسی جماعت کا نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر سطح پر اس کو اجاگر کرنے کا اہتمام کریں ،انہوں نے کہاکہ رابطہ کونسل کو مزید فعال بنائیں گے ،اس موقع پر مسلم کانفرنس کے راہنما سردار صغیر چغتائی نے کہاکہ تحریک کشمیر برطانیہ کی سرگرمیوں سے کشمیر کاز کو تقویت مل رہی ہے مسلم کانفرنس ایسی تمام سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے جس سے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگرکرنے کا موقع ملے ،اس موقع پر اے کے این ایس کے صدر عامر محبوب نے قائدین کو یقین دلایا کہ وہ ذرائع ابلاغ کے محاذ پر ریاستی اور قومی میڈیا میں بھرپور کوریج کا اہتمام کریں گے حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہاکہ کشمیریوں نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی بیس کیمپ کی قیادت متحد ہو کر مسئلے کو اجاگر کرے اور اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر کشمیر پر ایک آواز بنیں،لبریشن فرنٹ کے رفیق ڈار نے کہا کہ حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہم سب متحد ہیں مشترکہ سرگرمیوں میں لبریشن فرنٹ بھرپور تعاون کرے گی ،اس موقع پر فیض نقشبندی ،کونسلر چوہدری شفیق،حاجی اکبر،وقاص اکبر،اعجاز عباسی،ارشد ثانی،خالد گردیزی ،راجہ بشیر عثمانی،ارشاد محمود،لیاقت کیانی اور دیگر قائدین موجود تھے اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے برطانیہ میں اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور تمام قائدین کو یقین دلایا کہ وہ برطانیہ جب بھی آئیں ہم کشمیر کاز کے لیے سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے وہان کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا اہتمام کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی میزبانی کا حق ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ ہماری سرگرمیوں کی وجہ سے ہندوستان کی لابی بہت متحرک ہو چکی ہے ایسے حالات میں حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان سفارتی سطح پر اپنی مہم کو مزید تیز کرے اور جامع حکمت عملی بنائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر