ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کررہا ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کررہا ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کررہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہو رہی ہے انسانوں کو گاجر مولی کی کاٹا جارہا ہے مساجد پر قفل لگائے گے ہیں قائدین حریت کو عید اور جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے، برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد یہ تحریک کشمیریوں کی داخلی تحریک بن کر ابھری اور ساری دنیا کی توجہ حاصل کی اس ماحول کو متاثر کرنے کے لیے ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ یکطرفہ طور پر شروع کررکھی ہے آزاد کشمیر کے 11سب ڈویژنز فائرنگ اور شیلنگ کی ذد میں سویلین کو شہید کیا جا رہا ہے ان کے مال واسباب کو نشانہ بنایا جارہا ہے ہندوستانی فوج کا ہدف ہے کہ وہاں کے عوام خوفزدہ کریں تا کہ وہ تحریک کی پشتیبانی سے پیچھے ہٹیں مگراﷲ کے فضل وکرم سے وہاں کے عوام ڈٹے ہوئے ہیں وہ کسی صورت تحریک کی پشتیبانی سے دستبردار نہیں ہو سکتے ,ریاست جموں وکشمیر کے اندربزرگوں ،نوجوانوں عفت ماب ماؤں بہنوں کو جعلی مقابلوں میں تشدد اور شہید کیا جارہا ہے ،عالمی برادری کو مسئلے کی سنگینی کا تدارک کرتے ہوئے کردار ادا کرنا ہو گا ،کشمیریوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی پاکستان کی قیادت اور عوام پشتیبانی کا حق ادا کریں ،عالمی سطح پر کشمیریوں کا کیس بہت مضبوط ہے حکومت پاکستان اپنے سفارتی مشنز کو متحرک کریں ہندوستان کے مظالم کو میڈیا بے نقاب کرے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے میثاق ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کوطاقت کے ذریعے اپنے سے دستبردار کرانے میں ناکام رہا ہے انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی سمیت تمام حریت قائدین کو نظر بند کر کے رکھا ہے ایسی صورت حال میں حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھانی چاہیے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کے مظالم کے باوجود ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف سری نگر میں بڑے احتجاجی جلوس ہوئے کشمیریوں نے اسرائیل ،ہندوستا ن اور امریکہ کے گٹھ جوڑ کو مسترد کر دیا ہے ،کشمیر میں شہیداء کے جنازوں میں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے لیے کٹ مرنے کو تیارہے انہوں نے کہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ،ہندوستان کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیر کے پیر وجوان میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر