مساجد ومدارس دین کے قلعے ہیں معاشرے کی تربیت اور راہنمائی میں اہم کردار ہے ،ڈاکٹر خالدمحمود

{AF}dr. khalidمساجد ومدارس دین کے قلعے ہیں معاشرے کی تربیت اور راہنمائی میں اہم کردار ہے ،ڈاکٹر خالدمحمود{/AF}

مظفرآباد،کوٹلہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالدمحمود نے کہاہے کہ مساجد ومدارس دین کے قلعے ہیں معاشرے کی تربیت اور راہنمائی میں اہم کردار ہے ،مسجد نبی ؐ مسلمانوں کی تربیت ،سیاست اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں راہنمائی کا مرکز تھا ،دین کی ترویج میں اسلامی مراکز کا اہم کردار ہے جماعت اسلامی نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 150سے زائد دینی مراکز قائم کررکھے ہیں جن میں ہزاروں طلبہ زیر تعلیم ہیں ،علماء کر ام تمام تر باہمی اختلافات سے بالا تر ہو کر امت کی وحدت کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،سیرت النبی ؐ کا تقاضا ہے کہ اپنی زندگیوں کو صحابہ کرام کی زندگیوں کی طرح گزاریں ،نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے دھتورہ میں مدرستہ تفہیم القران کی افتتاحی تقریب اور سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین شمشیر خان،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد کشمیر قاضی شاہد حمید ،سابق امیر ضلع سید نذیر حسین شاہ،امیر جماعت اسلامی حلقہ کوٹلہ حافظ عبدالصمد سمیت دیگر قائدین بھی موجودتھے ،سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہماری دعوت نہ کسی مسلک کی طرح نہ کسی شخصیت کی طرف ہے ہماری دعوت صرف اور صرف بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی بندگی اختیار کروانا ہے جماعت اسلامی اول روز سے اپنے نصب العین کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے آزادکشمیر میں 70سالوں سے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکے ،جماعت اسلامی کی اسمبلی میں بھرپور نمائندگی موجود ہے حکومت کے ہر اچھے اقدام کی تحسین کریں گے اور برائیوں کی نشاندہی کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر