اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodاسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،رفعت عزیز {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیزنے کہاہے کہ اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،سیرت النبی ؐ کے مطالعے کے ساتھ سات اپنی زندگیوں میں وہ انقلاب لائیں جو 14سو سال پہلے صحابہ کرام لا کر کامیاب و کامران ٹھہرے ،امت مسلمہ آج جن مسائل سے دوچار ہے اس کی بڑی وجہ نظام مصطفی کو چھوڑ کر غیروں کے نظام کو اپنانے سے ہے ،جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل اور معاشرہ ترقی کرسکتا ہے خواتین اپنے گھروں کے مورچے مضبوط کریں اور اپنے بچوں کو اسوہ رسول ؐ اور صحابہ کرام کی زندگیوں کے بارے میں بتائیں ،ان کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیں مغربی تہذیبی یلغار کے آگے باکردار خواتین ہی بند باندھ سکتی ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سیرت النبی ؐ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے جماعت اسلامی جموں 6کے امیر مولانا خالد عمران خالد ،سردار محسن فاروق،محمد اعظم کیانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رفعت عزیز نے کہاکہ ایک منظم انداز سے ہماری تہذیب کے خلاف جدوجہد ہور ہی ہے والدین اپنے بچوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی سرگرمیوں اور ان کے دوستوں پر نظر رکھیں نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب گامزن کرنے کے لیے طرح طرح کی ٹیکنالوجی موجود ہیں جن کا ہدف ہی ہمارے معاشرے میں بھگاڑ اور توڑ پھوڑ ہے خواتین خاندانی نظام کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد عمران خالد نے کہاکہ تمام مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام میں مضمر ہے ہمیں اپنی زندگیوں کا جائزہ لینا چاہیے اور قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ خواتین تہذیبی یلغار کو روکنے کے لیے اپنے بچوں کی تربیت کا خصوصی اہتمام کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر