{AF}
کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی ہمارا مشن ہے، راجہ فاضل تبسم{/AF}
دھیرکوٹ،رنگلہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹر ی جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی ہمارا مشن ہے ویژن2030کے تحت آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنائیں گے ،رنگلہ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے یہاں کے عوام نے ڈوگرہ سامراج کے خلاف علم بغاوت کر کے آزادی کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا جماعت اسلامی اپنے اداروں کے ذریعے آزادکشمیر میں خدمات سرانجام دے رہی ہے خدمت ،تعلیم اور صحت کے میدان میں گران خدمات ہیں آزادکشمیر میں لیڈرشپ تیار کرنے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی یونین کونسل رنگلہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے اسسٹنٹ سیکرٹری جماعت اسلامی آزادکشمیر آفتاب عالم ایڈووکیٹ،سیکرٹری جماعت اسلامی دھیرکوٹ راجہ شعیب خان،امیر یونین کونسل رنگلہ راجہ فاروق ایوب،جماعت اسلامی کے راہنما راجہ محمد حنیف،راجہ اشفاق،کمانڈر راجہ محمد فاروق اسلم سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل نے کہاکہ جماعت اسلامی انبیاؑ کی دعوت کو لے کر چل رہی ہے اپنی زندگیوں میں صحابہ کرام کی طرح انقلاب برپا کریں ربیع الاول کا مہینہ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہرشعبے میں اسوہ رسول کے مطابق ؐ فیصلے کیے جائیں زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاری جائے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزادکشمیر بھر میں بھرپور انداز سے دعوتی مہم چلا رہی ہے ہزاروں افراد اس قافلے میں شامل ہو رہے ہیں ،راجہ فاضل نے کہاکہ رنگلہ کالج کے حوالے سے یہاں کے عوام میں جو تشویش پائی جارہی ہے جلد وفد کے ہمراہ وزیر تعلیم سے خود ملاقات کر کے تحفظات سے آگاہ کروں گا انہوں نے کہاکہ حکومت کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل رنگلہ کے عوام سے مشاورت کرے جماعت اسلامی حکومت کے ہر اچھے اقدامات کی حمایت اور جہاں کوئی سقم ہو گا اس کی نشان دہی کرتی رہے گی ۔