اسلامی جمعیت طلبہ شجر سایہ دار ہے جس نے امت مسلمہ کو باکردار قیادت فراہم کی ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidاسلامی جمعیت طلبہ شجر سایہ دار ہے جس نے امت مسلمہ کو باکردار قیادت فراہم کی ،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

چڑہوئی( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ شجر سایہ دار ہے جس نے امت مسلمہ کو باکردار قیادت فراہم کی ،اسلامی جمعیت طلبہ سے فارغ ہونے والے نوجوان معاشرے میں جہاں بھی موجود ہیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے تحریک آزادی کشمیر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے اپنا گرم لہو پیش کیا البدر الشمس کی تاریخ سب کے سامنے ہے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ کر پوری امت کو پیغام دیا ،ایجوکیشن ایکسپو سے طلبہ کے ٹیلنٹ نکھرنے میں اہم کردار ادا ہو گا اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ نوجوانوں کے سیرت و کردار اور نوجوانوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے لیے سرگرمیاں کیں جس سے عام طلبہ نے استفادہ کیا جمعیت کا کردار روشن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ چڑہوئی کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی زاہد الحسن چودھری،حبیب الرحمان آفاقی ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ آفتاب ،خاورخان سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ اگر کسی غیر جانبدار مورخ نے لکھی تو جمعیت کو پاکستان کا سب سے بڑا ماڈل ادارہ لکھے گا ،جمعیت کے تربیت یافتہ افرادجہاں بھی موجو د ہوں انہوں نے اپنے آپ کو رول ماڈل ثابت کیا ،کشمیریوں نے 19جولائی 1947ء کو اپنی منزل پاکستان کا تعین کیا اورجہاد کے ذریعے آزاد خطے کو آزاد کروایا ،جس مقصد کے لیے یہ خطہ حاصل کیا تھا وہ ابھی تشنہ ہے ، اسلامی تحریک امت کا قیمتی اثاثہ ہے اسے سیٹوں کی بنیاد پر نہ پرکھا جائے دجالیت کے اس دور میں اسلامی تحریک مینارہ نور ہے آج بنگلہ دیش میں نظریہ پاکستان کی محبت کی پاداش میں اسلامی تحریک کے قائدین کو پھانسی کے پھندوں پر لٹکایا جا رہا ہے ان ہی شہداء کے مقدس لہو کے صدقے بنگلہ دیش اسلامی تحریک کا مرکز بنے گا انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اور اس تحریک کے تربیت یافتہ سید علی گیلانی ہندوستان کی سنگینوں کے سائے تلے ہندوستان کے خلاف میدان جہاد میں ڈٹے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز ، جامعات اور کالجزمیں اسلامی جمعیت طلبہ اپنے کام کو مضبوط کرے نوجوانوں کی سیرت و کردارکی تعمیر کے لیے کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن نے طلبہ یونین کی بحالی کاوعدہ پورا کریں، اسلامی جمعیت طلبہ بچوں کی تربیت کے لیے ایک رول ماڈل ادارہ ہے ہم پر اﷲ کا احسان ہے کہ ہمیں اس تحریک کی سرپرستی میسر آئی جمعیت کی 70سال کی تاریخ ایک روشن باب ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر