ڈاکٹر خالد محمود کی کال پر آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور حلقہ مہاجرین پاکستان کے زیر اہتمام بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلیاں

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkڈاکٹر خالد محمود کی کال پر آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور حلقہ مہاجرین پاکستان کے زیر اہتمام بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلیاں {/AF}

مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ،کوٹلی،میرپور،بھمبر،دھیرکوٹ،گلگت( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کی کال پر آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور حلقہ مہاجرین پاکستان کے زیر اہتمام بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلیاں ،مظاہرے کیے گے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے تھوراڑ،عبدالرشید ترابی نے اسلام آباد،نثار احمد شائق دھیرکوٹ چوہدری امجد یوسف بھمبر،بشیر احمد شگو میرپور،زاہد الحسن چودھری کوٹلی جبکہ مظفرآباد میں شیخ عقیل الرحمان،قاضی شاہد حمید،پروفیسر غلام مصطفی نے احتجاجی ریلی کی قیادت کی ،جبکہ گلگت بلتستان میں نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان و امیر گلگت بلتستان سابق وزیر حکومت مشتاق ایڈووکیٹ ،نظام الدین امیر جماعت اسلامی گلگت سمیت دیگر قائدین کی قیادت میں احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جو جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ امریکی فیصلہ مسلمانوں کے خلاف بڑی سازش ہے امت مسلمہ متحد ہو کر فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،انہو ں نے کہاکہ امریکہ نے اپنا متنازعہ فیصلہ واپس نہ لیا تو او آئی سی کے رکن ممالک امریکہ سے اپنے تعلقات ختم کریں،مقررین نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے سے دنیا کا امن خطرے میں پڑھ جائے گا،پاکستان اور ترکی اپنا قائدانہ کردار اداکریں پوری امت مسلمہ بیت المقدس کے تحفظ کے لیے متحد ہوجائے مقررین نے کہاکہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو غیر آئینی ریاست قرار دیا جبکہ فلسطینیوں کے حق میں کئی قراردادیں پاس ہوچکی ہیں انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کر کے اسلامی ممالک امریکہ کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کریں اپنے سفراء کو واپس بلائیں انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کے ایمان کا تقاضا ہے کہ وہ بیت المقدس کو آزاد کروائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر