{AF}
دعوت اور خدمت کے ذریعے اس قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولپنڈی (پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ دعوت اور خدمت کے ذریعے اس قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے آغوش الخدمت کے ادارے یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیڈٹ کالج کی طرز پر کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر ڈاکٹر ریاض ، سیکرٹری جنرل عطاء الرحمن چوہان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر میں مثالی کام کر رہی ہے صحت ، پینے کے صاف پانی اور دیگر زندگی کے شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں کشمیر کی سب سے بڑی سماجی تنظیم ہے۔ انھوں نے کہا کہ اﷲ کی مخلوق کی خدمت کے ساتھ دعوت کا کام بھی کیا جائے ۔ اﷲ کے قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا جائے ۔ اﷲ کی نصرت حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ عوام کی خدمت اور دین کی دعوت ہے۔ آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانا چاہتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں کشمیرکے صدر ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں کشمیر آزاد خطے میں سماجی خدمات سر انجام دے رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ آزاد خطے میں کوئی یتیم اور غریب بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔سیز فائر لائن کے متاثرین کی خدمت اور بحالی سمیت دیگر شعبوں میں بھرپور خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں کشمیر کو آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سماجی تنظیم بنا کر عوام کی خدمت کریں گے۔