{AF}
جماعت اسلامی اس خطے کے شاندار مستقبل کی ضامن ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اس خطے کے شاندار مستقبل کی ضامن ہے ویژن2030کے مطابق ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچانے کا اہتمام کریں ،دعوتی مہم کے نتیجے میں 500سے زائد نئے افراد جماعت اسلامی کا حصہ بنے ہیں دعوتی مہم کو مزید تیز کرنے کا اہتمام کیا جائے ،عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں،قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں ،ربیع الاول کے مہینے میں سیرت النبی ؐ کا مطالعہ کریں ہمارے لیے نبی پاک ؐ رول ماڈل ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں دعوتی مہم کا جائزہ لیا گیا اور مہم کو تیز کرنے کے لیے اہداف طے کیے گے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ منصوبہ عمل کے مطابق ہر سطح پر قیادت تیار کرنے کی ضرورت ہے ہمارا نصب العین اعلیٰ نصب العین ہے جس کے حصول کے لیے ہر کارکن اپنا کردار ادا کرے ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنائیں گے جس مقصد کے لیے ہمارے آباواجداد نے یہ خطہ حاصل کیا تھا یہاں پر اسلام کا نظام کا نفاذ وہ ابھی تک تشنہ ہے انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر نازک مراحل سے گز ر رہی ہے جماعت اسلامی اس محاذ پر بھی بھرپور انداز سے سرگرم عمل ہے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوارہے ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج بدترین مظالم ڈھا رہی ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اپنی تنظیم کو مضبوط کیا جائے ،بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی جائے جماعت اسلامی بھرپور انداز سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی جماعت اسلامی کے کارکن ہر سطح پر اس کی تیاری کریں۔