{AF}
کارکنان جماعت ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں صحافی ابلاغ کا موثر ذریعہ ہیں وہ بھی ہماری دعوتی مہم میں شریک ہوں ،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
عباسپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ کارکنان جماعت ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں صحافی ابلاغ کا موثر ذریعہ ہیں وہ بھی ہماری دعوتی مہم میں شریک ہوں ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی کوشش کررہی ہے ،کنٹرول لائن سے ملحقہ آبادی دفاعی حصار ہے حکومت سیز فائر لائن کے ملحقہ متاثرہ آبادی کے لیے سہولیات اور متاثرین کے لیے موثر اقدامات کرے ،سیز فائر لائن کے قریب کے علاقوں میں صحت اور تعلیم کے لیے خصوصی بندوبست کیا جائے ،عباسپور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر جلد شروع کی جائے ،سیز فائر لائن پر شہید ہونے والوں کو فوج کے برابر معاوضہ دیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور ،سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر1عباسپورچوہدری محمد رفیق ،امیر حلقہ پروفیسر ذوالفقار،چوہدری نذیر احمد اصلاحی اور دیگر قائدین موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ اس وقت پورے آزادکشمیر گلگت بلتستان اور حلقہ مہاجرین پاکستان میں جماعت اسلامی آزادکشمیر دعوتی مہم چلا رہی ہے کارکنان اس مہم میں بھرپور حصہ لیں ،جماعت اسلامی کی خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں جماعت اسلامی پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کا کوئی ثانی نہیں ہے جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی سی کوشش کررہی ہے صحت تعلیم اور خدمت کے میدان میں گران قدر خدمات سرانجام دی ہیں ،جماعت اسلامی کے اس حلقے سے امیدوار چوہدری محمد رفیق نے یہاں کے عوام کی خدمت اور متاثرین سیز فائر لائن کی مدد کے لیے 4ایمبولینسز فراہم کی ہیں یتیم بچوں کے لیے آغوش الخدمت ہوم قائم کرنا بھی زیر غور ہے متاثرین فری میڈیکل کیمپس لگائے گے ہیں آئندہ بھی جماعت اسلامی یہاں کے عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی اپنی بساط کے مطابق خدمت جاری رکھے گی ۔