{AF}
الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کر کے سب سے بڑی خدمت کررہی ہے ، رفعت عزیز{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہاہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا قیامت کے دن نبی پاک ؐ کے قرب کا سب سے بڑا ذریعہ ہے الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کر کے سب سے بڑی خدمت کررہی ہے ،اہل خیر یتیم بچوں کی کفالت کا فریضہ انجام دیں تا کہ معاشرے میں پائے جانے والے ایسے بچے محروم نہ رہ جائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام آرفن کیئر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رفعت عزیزنے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کی سب سے بڑی سماجی تنظیم ہے جو یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے آزادکشمیر میں آغوش الخدمت کے نام سے کیڈٹ کالج کی طرز کے ادارے قائم ہیں الخدمت کوشش کررہی ہے کہ اس طرح کے ادارے آزادکشمیر کے ہر ضلع میں قائم ہوں ،انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت بہت عظیم کام ہے ہم سب کو آگے بڑھ کر اس اجر والے کام میں حصہ لینا چاہیے ،الخدمت فاؤنڈیشن نے پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے اس کو آگے بڑھانا عوام کی ذمہ داری ہے ۔