{AF}
عبدالرشید ترابی کی ترکی کے نائب وزیر خارجہ علی شاہین سے اہم ملاقات مسئلہ کشمیر سے اہم امور پر تبادلہ خیال {/AF}
عبدالرشید ترابی کی ترکی کے نائب وزیر خارجہ علی شاہین سے اہم ملاقات مسئلہ کشمیر سے اہم امور پر تبادلہ خیال
ترکی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت اور تائید کرتا ہے ،علی شاہین مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان بدترین ریاستی دہشت گردی اور مسلم کشی کا مرتکب ہورہا ہے ترکی کشمیریوں کو حق دلانے کے لیے اپنا کردارادا کرے،عبدالرشید ترابی استنبول( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے ترکی کے نائب وزیر خارجہ علی شاہین سے اہم ملاقات کی ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اورہندوستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ،عبدالرشید ترابی نے ترکی کے صدر طیب رجب اردگان اور ترکی کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ آزمائش کے مرحلے پر اہل کشمیر اور پاکستان کا ساتھ دیا ،ترکی اس وقت امت مسلمہ کا حقیقی ترجمانی کا کردار ادا کررہا ہے اہل کشمیر ترک حکومت اور عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے حق کے حصول کے لیے ان کا ساتھ دیں گے ،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے قانونی جدوجہد کررہے ہیں ،ہندوستان کی قابض 8لاکھ فوج بدترین سامراجی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے غیر کشمیریوں کو آباد کرنے اور کشمیریوں کو قتل کر کے آبادی کے اس تناسب کو بھگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں ہندوستانی افواج بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ہزاروں گمنام قبروں کا انکشاف ہو چکا ہے ہزاروں کشمیری لاپتہ ہیں قائدین حریت پابند سلاسل ہیں ان کو جمعہ اور عید کی نماز تک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے پیلٹ گنوں کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے کشمیریوں کو ہندوستان مسلمان ہونے کی سزاد ے رہا ہے کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں امت مسلمہ کشمیریوں کا ساتھ دے ،اس موقع پر ترکی کے نائب وزیر خارجہ علی شاہین نے کہاکہ ترکی کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کی حمایت اور تائید کرتا ہے اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق حق خودارادیت فراہم کروانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے کشمیریوں کو اپنے وعدے کے مطابق حق فراہم کرے ،نائب وزیر خارجہ ترکی نے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا ۔