ہم قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا اورآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid ہم قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا اورآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا اورآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں،انسانوں کے دکھ درد بانٹنے والا ہی حقیقی داعی ہے،اﷲ اور اﷲ کے رسول ﷺ سے حقیقی محبت کرو میٹھاس والی نماز ادا کرو،نماز باجماعت اداکرنے کااہتمام کیا کرو،روزانہ قرآن اور حدیت کامطالعہ کریں،جو اﷲ کی کتاب قرآن کو ڈوب کرپڑھتاہے اس کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی،آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست اور جماعت اسلامی کو خطے کی ماڈل جماعت بنائیں گے،جماعت اسلامی کا ہر کارکن منصوبہ عمل کے مطابق آج سے ہی کام کا آغاز کریں دعوت کا آغاز اپنے گھر سے کریں ،جماعت اسلامی 20نومبر سے 20دسمبر تک پورے آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور پاکستان میں دعوتی مہم بھرپور انداز سے چلائے گی جماعت اسلامی کاہر کارکن اس مہم میں بھرپور حصہ لے ،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیروگلگت بلتستان کے 44ویں سالانہ اجلاس میں اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس میں نورالباری ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے قراردادیں پڑھیں،امراء اضلاع نے اپنے اپنے اضلاع کی سالانہ پورٹس پیش کیں،مولانا عبدالقادر ندیم نے درس قرآن دیا،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر راجہ فاضل تبسم نے ویژن 2030اراکین جنرل کونسل کے سامنے پیش کیا ،اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل نے دعا کروائی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ ہم اﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اﷲ نے ہمیں توفیق عطا فرمائی اور ہم اس اجلاس میں شریک ہوئے ،بزرگ اراکین جنرل کونسل نے اجلاس میں شریک ہو کر ہمارے حوصلے بڑھائے انہوں نے کہاکہ اس قافلے میں گل ہائے سر سبد موجود ہیں غار حرا اور اقراء سے اس تحریک کاآغاز ہوا جب نبی پاک ؐ کی بعثت ہوئی تو زمانہ جہالیت میں ڈوبا ہوا تھا بچیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا نبی ؐ نے آکر اس معاشرے کو روشنی میں بدل دیا ایک وقت آیا کہ یہی بدھو دنیا کے حکمران بن گے انہوں نے کہاکہ قرآن وسنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنا اپنے قلوب کو صاف رکھنا اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا اﷲ کے رسول سے محبت کرنا اسی کے نتیجے میں ہماری کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ دجالیت کے اس دور میں اسلامی تحریک اﷲ کی نعمت ہے اس وقت ہمارا سب سے بڑا دشمن شیطان ہے سارے مسائل شیطان کی دسترس میں ہیں ہم اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور دین کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کریں گے ،مغربی تہذیب کی چکا چوند لوگوں کو مسخر نہیں کر سکتی اسلامی تہذیب ہی دائمی اور پائیدار تہذیب ہے یہی غالب ہو گی ،انہوں نے کہاکہ روزانہ آدھ گھنٹہ قرآن کے لیے وقت نکالیں اﷲ سے لو ح لگائیں وہ اﷲ ہے جو اپنی مخلوق سے ماں سے زیادہ70گناہ محبت کرتا ہے ہم اگر اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں گے اس کے بھروسے پر نکلیں گے اسی پر اعتماد کریں گے تو وہ ضرور ہماری مدد کرے گا ،یہ ہمار ا ایمان ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ بندوں کی مدد کرتا ہے اﷲ کے ذکر سے جو قلوب خالی اور بیزار ہیں ان کے ساتھ مت چلو قیامت کے دن یہ لوگ اپنے پیروکاروں کو بے یارومددگار چھوڑ دیں گے اس وقت یہ لوگ افسوس کریں گے کہ کاش ہم دنیا میں ان کے ساتھ نہ چلے ہوتے ان کا ساتھ نہ دیا ہوتا جس طرح انہوں نے آج ہم سے منہ موڑ لیا ہے اسی طرح دنیا میں ہم ان سے منہ موڑ لیتے لیکن وہ وقت گزر چکا ہے اس لیے آپ اﷲ والوں کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبو ط کریں اسلامی تحریک اﷲ کے دین کے غلبے کی تحریک ہے اس کی دعوت انبیاؑ کی دعوت ہے نبی پاک ؐ کی بعثت کے بعد اب کوئی نبی نہیں آئے گا یہ کام امت نے کرنا ہے یہ میری اور آپ کی ذمہ داری ہے ہم اﷲ کے اس پیغام کو مخلوق تک پہنچائیں ،انہوں نے کہا کہ منصوبہ عمل ویژن 2030آپ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے اس میں رنگ بھرنا اس کو عملی جامہ پہنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اپنا وقت اور اپنا مال اس راہ میں خرچ کرو یا درکھیں نفاق کا علان انفاق ہے جو لوگ اﷲ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اﷲ ان کے رزق میں او ر برقت ڈالتے ہیں انہوں نے کہاکہ مستقبل اسلامی تحریک کا ہے کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر