مقبوضہ کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا یہ خطہ حقیقی اسلامی ماڈل ریاست بنے گا ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid مقبوضہ کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا یہ خطہ حقیقی اسلامی ماڈل ریاست بنے گا ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اسلا م آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمودنے کہا ہے کہ مقبوضہ کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا یہ خطہ حقیقی اسلامی ماڈل ریاست بنے گا ،جماعت اسلامی بیس کیمپ بنانے کی امین اور آزادی کا عنوان بنے گی ،عبدالرشید ترابی کا اسمبلی میں جانے سے اسمبلی کے وقار میں اضافہ ہوا ہے راجہ فاروق حیدر کے اچھے اقدامات کی تحسین کرتے ہیں اصلاح احوال میں جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ،تقویٰ اختیار کریں ،دعوت اور تنظیم کو وسعت دینے سے ہی سیاسی مقاصد حاصل ہوں گے ،دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے وہ بند ہونا چاہیے ہم مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،ڈاکٹر ذاکر نائیک اگر کشمیر میں اکر دعوت و تبلیغ کا کام کریں تو ہم انہیں دعوت دیتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے 44ویں سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم،ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم،ناظم اجتماع یاسین بدر نے بھی خطا ب کیا ،اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ ایمان اور تقویٰ کے ہتھیار سے لیس ہو کر میدان عمل میں اتریں ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک اﷲ کا یہ پیغام پہنچائیں اﷲ نے اپنے پیغام کو مخلوق تک پہنچانے کے لیے انبیاؑ بھیجے تا کہ وہ یہ پیغام مخلوق تک پہنچائیں نبی پاک ؐ کی بعثت کے بعد نبیوں اور رسولوں کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے نبی پاک ؐ آخری رسول ہیں اور اﷲ کا یہ پیغام اﷲ کی مخلوق تک پہنچانے کا کام امت مسلمہ کے سپرد ہے ،امت مسلمہ اﷲ اور اﷲ کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں اور طریقوں کے مطابق خود اپنی زندگیاں بھی استوار کریں اور ان تعلیمات کو ان لوگوں تک پہنچائیں جن تک یہ دعوت نہیں پہنچی ،انہوں نے کہاکہ جب تک ایمان کامل اور تقویٰ کی روش اختیار نہیں کریں گے اس وقت تک ہم اﷲ کا قرب حاصل نہیں کر سکتے اﷲ کا قرب حاصل کرنے کے لیے تقویٰ اختیار کرنا پڑے گا ،انہوں نے کہاکہ اس خاکستان کے اوپر جماعت اسلامی کے نصب العین سے اعلیٰ اور کوئی نصب العین نہیں ہے اور ا س کی بات سے کس کی بات ہو سکتی ہے جس نے اﷲ کی طرف بلایا ،انہوں نے کہاکہ اﷲ کے دین کی دعوت پہنچانے کے لیے پہلے خود یہ علم سیکھنا ہو گا اس پر عمل کرنا ہو گا اور اس پر عمل پیرا ہو کر دوسروں تک پہنچانا ہو گا یہ کام آسان نہیں ہے اس کے لیے مصائب ،مشکلات اور پریشیانیاں آئیں گی لیکن ثابت قدم رہتے ہوئے اﷲ کے اس پیغام کو لوگوں تک پہنچانا ہے انہوں نے کہاکہ اﷲ کے اس پیغام کو پہنچانے کے لیے دین کی دعوت کے لیے پہلے اپنے قلوب کو ایک دوسرے سے جوڑنا ہو گا ٹوٹے ہوئے دل کوئی بڑا کام نہیں کرسکتے اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا اور باہم تفرقوں میں نہیں پڑنا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ویژن2030پیش کر دیا ہے اس پر عمل پیرا ہو کر اسلامی انقلاب برپا کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لائیں ،اپنا وقت اور مال اس کام پر لگائیں اسی سے اﷲ راضی ہو گا اسلامی تحریک مضبوط ہو گی اسلامی تحریک اس خطے میں نعمت سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سید مودودی نے جس فکر کے ساتھ اقامت دین کے لیے جماعت کا کام عمل میں لایا تھا ہم اسی فکر کو لے کرچلیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے اقابرین عبدالرشید ترابی ،سردار اعجاز افضل کی روایات کو آگے بڑھائیں گے ،عبدالرشید ترابی بیرون ملک دورے پر ہیں وہ یہاں ہوتے تو ہمارا اعزاز ہوتا وہ تحریک آزادی کشمیر کے ہی حوالے سے دورہ کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر خواتین کی چوٹیاں کاٹنا قابل مذمت اور بزدلانہ حرکت ہے راجوری سمیت دیگر علاقوں سے گمنام قبروں کا انکشاف پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہمارے خون میں شامل ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر