{AF}
اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کل یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا طلبہ کنونشن منعقد ہو گا ،راجہ آفتاب {/AF}
مظفرآباد( پ ر) جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم راجہ آفتاب نے کہاہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کل یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا طلبہ کنونشن منعقد ہو گا ،طلبہ کنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود ،ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صہیت الدین کاکاخیل سمیت دیگر قائدین اور طلبہ راہنما خطاب کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ طلبہ کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جو طلبہ کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیز،کالجز میں تعلیم دوست ماحول پیدا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ واحد طلبہ تنظیم ہے جو نسل نو کی سیرت و کردار کی تعمیر کرتی ہے ،تحریک آزادی کشمیر میں اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے نوجوانوں کا خون پیش کیا ہے تحریک کا ہر اول دستہ ہے آزاد خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب اور ماڈل ریاست بنانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہاکہ اﷲ کا شکرہے کہ مخالف سے مخالف بھی جمعیت کے کردار سے متاثر ہے اور وہ لوگ اپنے بچوں کو جمعیت میں شامل کر کے خوش ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت سے فارغ ہونے والے نوجوانوں نے معاشرے میں اپنا فعال کردارادا کیا ہے سروسز کے اندر اور پرائیویٹ سطح پر جہاں بھی ہیں اپنی صلاحیتوں کا دیانتدار ی سے عوام کی فلاح کے لیے برؤے کار لائے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ کل مظفرآباد یونیورسٹی گراؤنڈ میں آزادکشمیر بھر سے طلبہ قافلہ در قافلہ شریک ہوں گے انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ طلبہ یونینز کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں انہوں نے کہاکہ صدر ریاست اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے میرٹ بحا ل کر کے نوجوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ساری جماعتیں میرٹ کی بحالی کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دیں گی انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر طلبہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی ۔