تحفظ ناموس رسالت ؐ اورختم نبوت ہمارا ایمان ہے اس پر کامل ایمان لائے بغیر نہ کوئی مسلمان رہ سکتا ہے اور نہ ہی مسلمان ہو سکتا ہے ، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid تحفظ ناموس رسالت ؐ اورختم نبوت ہمارا ایمان ہے اس پر کامل ایمان لائے بغیر نہ کوئی مسلمان رہ سکتا ہے اور نہ ہی مسلمان ہو سکتا ہے ، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولپنڈی،راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ اورختم نبوت ہمارا ایمان ہے اس پر کامل ایمان لائے بغیر نہ کوئی مسلمان رہ سکتا ہے اور نہ ہی مسلمان ہو سکتا ہے ،حکومت آزاد کشمیر ختم نبوتؐ کے حوالے سے موجود قوانین ریاست میں نافذ کرے اور اگراس میں کوئی سقم ہے تو دور کرتے ہوئے اس حوالے سے موثر قانون سازی کی جائے ،حکومت تمام سیاسی اور دینی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اولین فرصت میں ختم نبوت کے حوالے سے قانون ساز ی کروائے اور اس میں موجود خدشات اور ابہام کو دور کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر سیکشن 3عبوری آئین ایکٹ 74کی رو سے اسلامی ریاست ہے اور اس میں تمام قوانین واضح ہیں حکومت ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے تا کہ آزاد خطے میں ایسے عناصر جو دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہیں ان کی سرکوبی ہو ،انہوں نے کہاکہ یہ خطہ نظریاتی خطہ ہے ہمارے اسلاف نے اسلام کے نام پر بے پناہ قربانیاں دے کر یہ خطہ آزاد کروایا ہے نظریاتی خطہ ہونے کے ناطے یہاں اسلامی قانون کا نفاذ ضروری ہے ،اس سے ایک طرف غیر نظریاتی لابیز کی سرگرمیوں کو محدود کیا جا سکتا ہے اور دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے عوام جو اسلام کے نام پر آج بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ان کے لیے بھی حوصلے کا باعث ہو گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر