{AF}
کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن متحد اور متفق ہو کر مسئلہ کشمیر کو یورپ میں اجاگر کریں ، عبد الرشید ترابی{/AF}
اٹلی(پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبرقانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبد الرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن متحد اور متفق ہو کر مسئلہ کشمیر کو یورپ میں اجاگر کریں ،مسئلہ کشمیر کو یورپی ممالک کے ایوانوں ،اہل دانش،ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کے اداروں تک پہنچانے اور اس کی حساسیت سے روشناس کرانے کے لیے جماعتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر کردارادا کرنا ہو گا ، اٹلی کی کمیونٹی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ہیڈ کواٹر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کر کے ثابت کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارت کے مظالم بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت پرکشمیریوں کا باہم کوئی اختلاف نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں اٹلی میں چوہدری لیاقت حسین اور چوہدری مقصود اسلم کی جانب سے الگ الگ دئیے گے استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا تحریک کشمیر یورپ کے قائدین نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی اندرونی سیاست سے بالا تر ہوکر اپنے ساری توجہ کو مقبوضہ کشمیر کے حالات پر مرکوز کر رکھی ہے آزاد خطے میں آل پارٹز کے پلیٹ فارم کو موثر بنانے کے کوششیں جارہی ہیں کشمیریوں کی سرینگر، مظفرآباد لندن ،برسلزاور نیویارک سے ایک آواز ہونی چاہیے کہ بھارت ظالم اور قاتل ہے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بند کرایا جائے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہے ، یورپ اور امریکہ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی اس میں کلیدی کردار ادا کر سکتی۔ اس موقع پر تحریک کشمیر اٹلی کے صدر محمود شریف ، بریشا کے صدر تنویر قادر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ میزبان چوہدری لیاقت حسین اور چوہدری مسعود اسلم نے عبد ا لرشید ترابی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل عرصہ سے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں جو خدمات سر انجام دے رہی ہے بھارت کو بھی اس کی بڑی پریشانی ہے بھارتی فوجی جرنیل اور لیڈر بھی اکثر اس کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ محمود شریف نے کہا کہ عبد الرشید ترابی کے دورہ یورپ سے تحریک آزادی کشمیر سے وابستہ قوتوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے رشید ترابی کی تیس سالہ خدمات ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت کے اندر ان کے لیے بڑا احترام ہے انہوں نے ہمیشہ حریت قیادت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔