گلگت اور آزاد خطے کی طرح جلد مقبوضہ کشمیرکے عوام بھی آزادی کا جشن منائیں گے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid گلگت اور آزاد خطے کی طرح جلد مقبوضہ کشمیرکے عوام بھی آزادی کا جشن منائیں گے، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

تھوراڑ(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ گلگت اور آزاد خطے کی طرح جلد مقبوضہ کشمیرکے عوام بھی آزادی کا جشن منائیں گے،پورا کشمیرآزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا اور پاکستان ملت اسلامیہ کا طاقتور ترین ملک بنے گا،ہمارا اسلاف نے جہاد کے ذریعے یہ خطے آزاد کروائے ہیں مودی یاد رکھے وہ کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،ان خیالات کااظہارانھوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع امیر ضلع سجاد انور سمیت دیگر ذمہ داران نے گفتگوکی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمودنے کہاکہ جماعت اسلامی کا 44واں سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس 11نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا تمام اراکین جنرل کونسل اپنی شرکت کو یقینی بنائیں،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کو ایک ماڈل اسلامی ریاست بنانے کے لیے آزاد خطے کے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں،انھوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے یہ خطہ آزاد ہی اسلام کے لیے کروایاتھا،تاکہ عوام اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں،زندگی کے ہر شعبے میں اسلامی غالب ہو اوراسلام ہی کا نظام قائم ہو،70برس گزرنے کے باوجود ونظام ابھی تک قائم نہ ہوسکاجماعت اسلامی اسی مشن کو لے کرنکلی ہے اور عوام سے یہی مطالبہ کررہی ہے کہ وہ ایک بار پھر اسی جذبے کے ساتھ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ جماعت اسلامی وہ کام کرسکے جس کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا گیاتھا،انھوں نے ذمہ داران کو کہاکہ وہ دین کی دعوت لے کر ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچیں او ر اس کو جماعت اسلامی میں شامل کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر