{AF}
کشمیریوں نے پرامن طور پر یہ مسئلہ حل کرنے کے تمام راستے آزمائے لیکن بھارت ہٹ دھرمی پر قائم ہے،عبدالرشیدترابی {/AF}
کشمیریوں نے پرامن طور پر یہ مسئلہ حل کرنے کے تمام راستے آزمائے لیکن بھارت ہٹ دھرمی پر قائم ہے،عبدالرشیدترابی اٹلی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے ،حکمران جماعت کے ممبر پارلیمنٹ گوعیدو گالپیرتی اٹلی(پ ر)کنونیئرکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبرقانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبد الرشید ترابی نے کہا کہ کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے تمام پر امن راستے اور ذرائع استعمال کیے لیکن ہندوستان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ مسئلہ 70سال گزرنے کے باوجود بھی حل طلب ہے ،ہندوستان نے خود اقوام متحدہ میں جا کر یہ وعدہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دے گا ،عالمی برادری کی ضمانت پر 65ہزار مسلح مجاہدین نے سیز فائر کیا ،اگر ہندوستان نے کشمیریوں کو یہ حق نہ دیا تو خطے میں بڑی جنگ کو کوئی نہیں روک سکتا جس سے پوری دنیا متاثرہو گی ،اٹلی کی حکومت اور عوام سے اہل کشمیریہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے ،ان خیالات کااظہار انہو ں نے اٹلی کی حکمران پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ گوعیدو گالپیرتی سے ملاقات کے موقع پر کیا ،عبدالرشید ترابی نے اٹلی کے ممبر پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ،کہا کہ مسئلہ کشمیر پُرامن طور پر حل نہ ہونے وجہ سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی سے نہ صرف خطے کا امن خطرے میں ہے بلکہ یورپی ممالک کے مفادات اور امن بھی خطرے میں ہے ،بھارت کا طرز عمل انتہائی خطرناک ہے نریندر مودی کا انسانی حقوق کے حوالے سے ریکارڈ پوری دنیا کے سامنے کہ انہوں نے اقلیتوں کا قتل عام شروع کر رکھا جس کی وجہ سے ماضی میں ان پر یورپ میں داخلے پر پابندیاں عائد تھی اور وہ خطے کے لیے بڑے خطرناک ثابت ہونگے یورپین ممالک بھارت بھی سیاسی اور سفاتی دباؤ ڈالین تو مذاکرات کے لیے راہ ہمورا ہوسکتی ہے ۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ نے کشمیر پر ایک قرادداد بھی منظور کی تھی اورایک فیکٹ فائنڈنگ مشن بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر چکا ہے اور وفد نے واپسی پر کہا تھا کہ کشمیر ایک خوبصورت جیل ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد بھارت نے اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے پارلیمنٹرین ، میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر ہر طرح کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے سنیئر نائب صدر محمد شریف، بریشا کے صدر تنویر قادر، میڈیا کے ذمہ دار حافظ بلال اور دیگر رہنما بھی موجودتھے ۔ عبد الرشید ترابی نے ممبر پارلیمنٹ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بھارتی حکمرانوں کے وعدوں پر مبنی ایک کتابچہ بھی پیش کیا،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے اٹلی کی حکمران جماعت کے ممبر پارلیمنٹ گوعیدو گالپیرتی نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے ۔