مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،مہاجرین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت نے اچھے اقدامات کیے ہیں ان کی تحسین کرتے ہیں اور اصلاح احوال کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے وزیر بحالیات ناصر ڈار،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ممبر اسمبلی غلام محی الدین، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع لاہور اعجاز احمد کیانی ،سیکرٹری ضلع زبیر خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ امت آج جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے قرآن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیااور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں حدیث کا مطالعہ کریں ،صلحاء امت کی زندگیوں کا مطالعہ کریں ،علم کی روشنی پھیلانے سے ہی معاشرے میں تبدیلی آئے گی ،ہم امت کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لانا چاہتے ہیں ،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور آزادکشمیر کو ماڈل ریاست بنانے کے لیے اپنی ساری صلاحیتیں اور وسائل لگا رہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر