بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ،عبدالرشید ترابی{/AF}

بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ،عبدالرشید ترابی اٹلی(پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبد الرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پُرامن کوششوں کا بھارت نے کبھی مثبت جواب نہیں دیا ،بھارت نے ہمیشہ مذاکر ات کو کشمیریوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا ،مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے نتیجے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں نریندرمودی کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں عالمی برادری نے اگر بھارت کو مذاکرات کے لیے مجبور نہ کیا تو اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہوگا،کشمیریوں نے ہمیشہ امن کا راستہ اختیار کیا ہے اور دنیا کو بارہا توجہ دلائی جارہی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور دیرپا حل کے لیے کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرئے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلامک سوسائٹی اٹلی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپین ممالک میں مسئلہ کشمیر پر لابنگ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تحریک کشمیر یورپ اس ضمن میں سفارت سطح پر سیاسی اور جماعت وابستگیوں سے بالا تر ہوکر مسئلہ کشمیر کو یورپین ایوانوں تک پہنچانے کے لیے کمیونٹی کی رہنمائی کی رہی ہے کہ کس طرح حق اور انصاف پر مبنی کشمیریوں کی جد جہدو کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے اور دنیا کی توجہ مبذول کرائی جائے کہ وہ بھارت پر بداؤ ڈالیں کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے بھارت اور پاکستان70سال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کر سکے وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ اقوام متحدہ مداخلت کرئے ۔ پاکستانی قونصلیٹ رضوان صلابت نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پاکستان سیاسی اور سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حمائت جارہی رکھے گا کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آزادی ان کی منزل ہے اور عالمی امن کے علمبرداروں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تحریک کشمیر یورپ کے سنیئرنائب صدر محمود شریف نے کہا کہ مہمان خصوصی عبد الرشید ترابی کی تحریک آزادی کے لیے بڑی خدمات ہیں انہوں نے ہر محاذ اور سطح پر اپنا کلیدی کردارادا کیا ہے ان کی کوششوں سے آزاد خطے میں کشمیر رابطہ کونسل کا اتحاد معرض وجود میں آیا اور ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر اور پاکستانی کمیونٹی اتحاد اور یکجہتی سے کشمیر کاز کے لیے مشترکہ کوششیں کرئے عبدالرشید ترابی کا دورہ یورپ اس کے دورس نتائج بر آمد ہونگے تحریک کشمیر اٹلی کی قیادت نے مسلہ کشمیر پر اپنی سفارت کوششوں کو مزیدتیز کیا ہے جنیوا میں یو این ہیومن رائٹس کمیشن کے سامنے بھر پور مظاہرہ کیا ہے ۔اٹلی کے شہر روم سے بشیر امرہ ، تحریک کشمیر اٹلی بریشا کے صدر تنویر قادرحافظ بلال اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا،تقرب میں کمیونٹی کے سرکرہ سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر