{AF}
عبدالرشید ترابی کی قیادت میں بھارتی ظلم کے خلاف سکاٹ لینڈ میں احتجاجی مظاہرہ ہزاروں خواتین وحضرات سمیت سکاٹ لینڈ کے ممبران پارلیمنٹ کی شرکت {/AF}
عبدالرشید ترابی کی قیادت میں بھارتی ظلم کے خلاف سکاٹ لینڈ میں احتجاجی مظاہرہ ہزاروں خواتین وحضرات سمیت سکاٹ لینڈ کے ممبران پارلیمنٹ کی شرکت ،کشمیریوں کے حق میں نعرے سکاٹ لینڈ،گلاسگو(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ سکاٹ لینڈ اور سکاٹش ہیومین رائٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ہ ہوا جس کی قیادت کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کی ، اس موقع پر سکاٹش ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو کشمیر پر جارحیت کر کے قبضہ کیا اور آج تک طاقت کی بنیاد پر اس قبضے کو برقرار رکھے ہوئے ہے کشمیریوں نے اس قبضے کے خلاف مزاحمت کی اور 65ہزار مسلح مجاہدین آزادی کے لیے لڑ رہے تھے،مجاہدین نے اقوام عالم کے وعدے پر سیز فائر کیا اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے وعدہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق دلائے گی لیکن 70گزرنے کے باوجود وہ حق ابھی کشمیریوں کو حق نہیں دیا گیا اور کشمیری اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح سکاٹ لینڈمیں ریفرنڈم کروایا گیا اسی طرح کشمیریوں کو بھی ریفرنڈم کے ذریعے حق دیا جائے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں انہوں نے کہاکہ نریندر مودی مستند دہشت گرد ہے اور وہ کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کررہا ہے یورپی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی حمایت کرے تا کہ کشمیری بھی اپنا حق لے سکیں انہوں نے کہاکہ نریندر مودی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ ایٹمی جنگ ہو گی اور اس سے پوری دنیا متاثرہو گی ، بھارت کے ظلم اور بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا گیا، مظاہرین نے آزادی کے حقْ اور بھارت کے خلاف مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے احتجاجی مظاہرے سے تحریک کشمیر برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ سید طفیل حسین شاہ ، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، سکاٹ لینڈ کے صدر کونسلر حنیف راجہ ِ ڈاکٹر گل اور دیگر کمیونٹی لیڈروں نے خطاب کیااور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف شدید نعرے لگائے ’’کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے،اقوام متحدہ شرم کروکشمیر یوں کے ساتھ انصاف کیا جائے انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کیا جائے ،بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے ، ہم کیا چاہتے آزادی اور بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے‘‘ احتجاجی مظاہرے سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں نے کبھی بھی بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کیا گذشتہ تیس سالوں میں ایک لاکھ سے زائدکشمیری شہید ہوچکے ہیں بھارت نام نہاد جمہوریت کے نام پر دنیا دھوکہ دے رہا ہے اور بھارت کے ناپاک عزائم سے خطے کے امن کو شدید خطرہ ہے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ سکاٹ لینڈ کے صدر کونسلر حنیف راجہ نے کہا کہ کشمیری پوری دنیا میں یوم سیاہ منا کر دنیا پر واضع کرنا چاہتے ہیں بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کرتے کشمیریوں نے ہمیشہ پُرامن راستہ اختیار کیا ہے اور بھارت کی ہٹ دھرمی دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے مظاہرے سے سید طفیل حسین شاہ،ڈاکٹر گل اور دیگر کمیونٹی کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔