جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما سردار آزاد خان مرحوم کی دینی اور سماجی خدمات مدتوں یادرکھیں جائیں گی،سردار آزاد خان نے تادم واپسی جماعت اسلامی کے نصب العین سے منسلک رہے سعودی عرب اور راولاکوٹ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سردار آزاد مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،سجاد انور،ڈاکٹر حلیم،قیوم افسر،اسماعیل،طاہر اسحاق،پروفیسر عتیق احمد،مسعود خان،عارف خان،حافظ خورشید ،منصور صدیق،اشتیاق جبالی سمت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے اس کرہ ارض پر جماعت اسلامی کا نصب العین اعلیٰ اور ارفع ہے ہم اﷲ کی رضا کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں ہمارا مقصد زندگی اﷲ کی خوشنودی کا حصول ہے اس کے دئیے ہوئے دین پر چلنا اور اس کو غالب کرنا ہے اﷲ نے اس کام کے لیے انبیاؑ بھیجے آج یہ مشن جماعت اسلامی لے کر چل رہی ہے یہ انبیاؑ کا مشن ہے اس کو لے کر چلنے والے اﷲ کے پسندیدہ اور چنیدہ بندے ہیں ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کشمیر یوں نے پوری دنیامیں یوم سیاہ منا کر ایک با ر پھر ہندوستان کے خلاف ریفرنڈم کیا ہے کشمیری ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرتے جب ہندوستان نے فوج کشی کی تھی تب سے کشمیری اس قبضے کے خلاف جہاد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان عملاً کشمیر میں شکست کھا چکا ہے کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کے مسائل جماعت اسلامی ہی حل کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے ہمارے پاس امانتدار اور دیانتدار قیادت ہے عوام ہمارا ساتھ دیں سردار آزاد کے مشن کا ساتھ دیں ان کو بہترین خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ بھی یہی ہے جو راستہ سردار آزاد خان نے اپنایا اسی پر چلا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر