{AF}
جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ، عبدالرشید ترابی {/AF}
کوپن ہیگن( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ،50لاکھ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سیاسی اختلافات سے بالا ترہو کر مسئلہ کشمیر کو یورپ میں اجاگرکرے ، تحریک کشمیر ڈنمارک کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے بھرپور انداز سے کانفرنسز اور استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا جس سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا،نریندرمودی حالات کو جنگ کی طرف لے کر جارہے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کوپن ہیگن میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی تحریک کشمیر ڈنمارک کے صدر عدیل آسی تحریک کشمیر یورپ کے سیکرٹری جنرل انصر منظور ،امریکن کشمیر کونسل کے صدر ڈاکٹر امتیاز،ظفر قریشی،مزمل ایوب،چوہدری شریف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیریوں نے ذہنی طور پر آزادی حاصل کر لی ہے اور بھارت کے قبضے کو مسترد کر چکے ہیں اس کی تصدیق ریاستی دہشت گردی ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کا اپنی تحریک سے وابستہ رہنا ہے ،انہوں نے کہاکہ کشمیری اور پاکستانی یورپی ممالک میں سیاست کو نظر انداز کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو فوکس کریں یہاں کی نئی نسل اور جمہوری اداروں تک اپنی بات پہنچائیں انہوں نے کہاکہ عوامی بیداری سے حکومتیں اپنی پالیسیاں بناتی اور بدلتی ہیں 1990میں قاضی حسین احمد مرحوم ،نوابزادہ نصر اﷲ اور سردار ابراہیم کی قیادت میں وفد نے پوری دنیا کا دورہ کیا اسی کے نتیجے میں او آئی سی سمیت دیگر اداروں نے بھرپور کشمیریوں کی حمایت کی عوامی سطح پر دباؤ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تا کہ تحریک کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے شکست بھارت کا مقدر ہے کشمیر کے پیر وجوان بیدار ہو چکے آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،کشمیری جہاں بھی جائے گا ہندوستان کا بیڑا غرق کر دے گا ،کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر دیا ان کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عالمی سطح پر اپنی آواز کو بلند کریں اور انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا کو متحرک کریں ، انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاور پالیٹکس کی وجہ سے ہماری سیاسی قیادت کی ترجیح مسئلہ کشمیر نہیں ہے اس کے باوجود ہم نے کوشش کی ہے کہ ساری قیادت اگھٹی ہو کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ہے اس کے پلیٹ فارم سے ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کر کے حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر سب کو متحد کیا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چارٹر کی روشنی میں جو عالمی برادری نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا اس کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اگھٹے ہیں یہ بڑی کامیابی ہے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہم پروگرامات منعقد کرتے ہیں جہاں جہاں کشمیری موجود ہیں برطانیہ اور یورپ میں حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق اور اگھٹے ہو کر جدوجہد کریں تحریک کشمیر نے ڈنمارک پارلیمنٹ میں کانفرنس منعقد کی اس کے علاوہ ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں ،محمد غالب اور فہیم کیانی اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے اچھے پروگرامات منعقد ہوئے ،کونسلرز کا کنونشن ،مودی کی آمد کے موقع پر اینٹی مودی مارچ ہوا کشمیر کے حوالے سے جو سرگرمی ہو جو بھی پارٹی کرے اس کی حوصلہ افزائی کریں سب مل کر اپن صفوں میں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کریں یہاں کے ادارے،پارلیمنٹ ،ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں اس سلسلے کو آگے بڑھائیں،لارڈ صاحبان،ممبران پارلیمنٹ،کونسلرز ہماری بڑی قوت ہیں اس کا دائرہ کار بڑھاکر ساری امت اور قیادت تک یکجہتی کا پیغام پہنچائیں یہ انسانیت،امت اور کشمیریوں کی آزادی کا مسئلہ ہے ۔