جماعت اسلامی گلگت بلتستان کو ماڈل اسلامی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،مشتاق ایڈووکیٹ

{AF}mushtaq advocateجماعت اسلامی گلگت بلتستان کو ماڈل اسلامی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،مشتاق ایڈووکیٹ{/AF}

جماعت اسلامی گلگت بلتستان کو ماڈل اسلامی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،مشتاق ایڈووکیٹ ویژن 2030کے تحت گلگت بلتستان میں جماعت اسلامی کی حکومت ہو گی،راجہ فاضل شوریٰ کے اجلاس سے مولانا عبدالسمیع،اسماعیل شریعت یار،نظام الدین سمیت دیگر قائدین کا خطاب گلگت(پ ر) سابق وزیر قانون و مرکزی نائب امیر و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کو ماڈل اسلامی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی ہے جب تک مکمل طور پر ان کو حقوق مل نہیں جاتے اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم ،مولانا عبدالسمیع،اسماعیل شریعت یار ،نظام الدین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو حقوق دئیے جائیں یہ حساس خطہ ہے اس کی نزاکت کا تقاضا ہے کہ یہاں کے عوام کو حقوق ملنے چاہیے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس خطے کے لیے نعمت سے کم نہیں ہے جو ہر محاذ پر یہاں کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم جو گلگت بلتستان کے 5روزہ دورے پر ہیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویژن 2030کے تحت گلگت بلتستان میں جماعت اسلامی کی حکومت ہو گی جماعت اسلامی کے کارکن اس ویژن کے تحت ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک جماعت کی دعوت پہنچائیں ،انہوں نے کہاکہ میرٹ کی بالا دستی ،عدل و انصاف کا قیام کے بغیر ملک و معاشرے ترقی نہیں کر سکتے جماعت اسلامی خوشخال گلگت دیکھنا چاہتی ہے یہاں کے مسائل جماعت اسلامی کے سوا کوئی حل نہیں کر سکتا عوام نے سب کو آزما کر دیکھ لیا ہے اب جماعت اسلامی میں آئیں تا کہ یہاں انقلاب برپا کیا جا سکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر