کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ عوام کے بنیادی حق کامسئلہ ہے ،سردار مسعود

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ عوام کے بنیادی حق کامسئلہ ہے ،سردار مسعود {/AF}

کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ عوام کے بنیادی حق کامسئلہ ہے ،سردار مسعود مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تمام سفارتی مشنز کو متحرک کیا جائے گا ،سردار یوسف تمام کشمیری ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہو کر مسئلہ کشمیر کو پورے یورپ میں اجاگرکریں ،عبدالرشید ترابی تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے پاکستان کے سفیر ذوالقفار گردیزی ،امریکن کشمیر کونسل کے صدر ڈاکٹر امتیاز،غلام محم صفی ،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور دیگر قائدین کا خطاب ڈنمارک( پ ر) تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر اور اس کا حل کے عنوان سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ریاست آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار مسعود خان،وفاقی وزیر سردار یوسف ،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر عبدالرشید ترابی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست سردار مسعود خان نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ بھرپور انداز سے مسئلہ کشمیر اجاگر کررہی ہے میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام اتنی منظم اور ممبران پارلیمنٹ کی شرکت میں نے کہیں نہیں دیکھی انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے یورپ سے الگ ہو نے کے بعد یورپ کی اپنی اہمیت ہے یورپی ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تحریک کشمیر یورپ اور ڈنمارک کے ساتھ تمام کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی بھرپور تعاون کرے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ تحریک کشمیرڈنمارک یورپ اور برطانیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں میں تمام سفارتی مشنز کو کہتا ہوں کہ وہ خود بھی متحرک ہو اور تحریک کشمیر کی شاخوں کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کریں ،انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک میں کشمیر اور پاکستانی کمیونٹی سے بھرپور تعلقات اور رابطے استوار کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مسئلہ کشمیر ہر سطح پر اجاگر ہو سکے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو پورے یورپ میں تسلسل کے ساتھ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے یورپ کے ممبران پارلیمنٹ ،انسانی حقو ق کی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس مسئلے کو اجاگر کیا جائے اور حمایت حاصل کی جائے انہوں نے کہا کہ سرار مسعود کے ویژن سے کشمیری فائدہ اٹھائیں اور کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متحد و متفق ہو کر کام کریں ہمارا مقابلہ مکار اور طاقتور دشمن سے ہے اس کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے ہر محاذ کو مہارت کے ساتھ استعمال کرنا ہو گا ،اس موقع پر غلام محمد صفی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستانی قابض افواج بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ہمیں عالمی برادری سے امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہو گی اس موقع پر پاکستان کے سفیر ذوالقفار گردیزی ،امریکن کشمیر کونسل کے صدر ڈاکٹر امتیاز،غلام محم صفی ،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر