جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کی تنظیم ساز ی مکمل

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کی تنظیم ساز ی مکمل{/AF}

جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کی تنظیم ساز ی مکمل اسلام آباد (پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ضلع اسلام آباد کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی امیرضلع محمد یٰسین نے ضلعی مجلس شوریٰ کی مشاورت سے راجہ افضل حسین کو سیکرٹری ضلع جبکہ عبدالحفیظ کو نائب امیر، مرزا لیاقت بیگ اور الطاف انجم کو نائب قیمین بنایا ہے، راجہ ندیم صبا کو صدر الخدمت فاؤنڈیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ضلع اسلام آبادکو مختلف حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ حلقہ این اے 48 کے امیر راجہ ندیم صبا ، حلقہ این اے49کے امیر جمیل انجم، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے ساجد افغانی کو امیر بنا دیا گیا ہے۔ شعبہ سیاسی امور اور غوری ٹاؤن کے امیر امجد اقبال اور شعبہ تنظیم کی ذمہ داری لیاقت بیگ ،شعبہ تربیت کے انچارج لطیف الرحمن آفاقی ، شعبہ نشرواشاعت کے ناظم الطاف انجم ہو گے،اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادکشمیر راجہ فاضل تبسم ،ڈپٹی سیکرٹری آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع محمد یاسین نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے ہماری کوشش ہے کہ ضلع اسلام آباد ایک ماڈل ضلع بنے ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اﷲ کے دین کی دعوت پہنچائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر