{AF}
پاکستان کی تاریخ اگر کسی غیر جانبدار مورخ نے لکھی تو جمعیت کو پاکستان کا سب سے بڑا ماڈل ادارہ لکھے گا ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولپنڈی( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ اگر کسی غیر جانبدار مورخ نے لکھی تو جمعیت کو پاکستان کا سب سے بڑا ماڈل ادارہ لکھے گا ،اسلامی جمعیت طلبہ نے شجر سایہ دار کی حیثیت سے نوجوانوں کی سیر ت و کردار کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر نے میں اہم کردار ادا کیا،جمعیت کے تربیت یافتہ افرادجہاں بھی موجو د ہوں انہوں نے اپنے آپ کو رول ماڈل ثابت کیا ،کشمیریوں نے 19جولائی 1947ء کو اپنی منزل پاکستان کا تعین کیا اورجہاد کے ذریعے آزاد خطے کو آزاد کروایا ،جس مقصد کے لیے یہ خطہ حاصل کیا تھا وہ ابھی تشنہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کنونشن سے حلقہ احباب پاکستان کے صدر وقاص انجم جعفری ،ناظم کشمیر راجہ آفتاب،سابق ناظمین کشمیر راؤ اختر،ڈاکٹر فرخ عطاء محمد،صدر حلقہ احباب آزادکشمیر نثار صابر،منیر احمد زاہد،گل نواز رحمان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ اسلامی تحریک امت کا قیمتی اثاثہ ہے اسے سیٹوں کی بنیاد پر نہ پرکھا جائے دجالیت کے اس دور میں اسلامی تحریک مینارہ نور ہے آج بنگلہ دیش میں نظریہ پاکستان کی محبت کی پاداش میں اسلامی تحریک کے قائدین کو پھانسی کے پھندوں پر لٹکایا جا رہا ہے ان ہی شہداء کے مقدس لہو کے صدقے بنگلہ دیش اسلامی تحریک کا مرکز بنے گا انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اور اس تحریک کے تربیت یافتہ سید علی گیلانی ہندوستان کی سنگینوں کے سائے تلے ہندوستان کے خلاف میدان جہاد میں ڈٹے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز ، جامعات اور کالجزمیں اسلامی جمعیت طلبہ اپنے کام کو مضبوط کرے نوجوانوں کی سیرت و کردارکی تعمیر کے لیے کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن نے طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان کیا تھا وہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں عبدالرشید ترابی اسمبلی فورم پر یونین کی بحالی کے لیے آواز اٹھائیں گے ،اس موقع پر صدر حلقہ احباب پاکستان وقاص انجم جعفری نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ بچوں کی تربیت کے لیے ایک رول ماڈل ادارہ ہے ہم پر اﷲ کا احسان ہے کہ ہمیں اس تحریک کی سرپرستی میسر آئی ہماری 70سال کی تاریخ ایک روشن باب ہے ۔