{AF}
کشمیریوں کی جدوجہد حق و انصاف پر مبنی ہے ،سردار مسعود{/AF}
کشمیریوں کی جدوجہد حق و انصاف پر مبنی ہے ،سردار مسعود
مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش نہ کیا گیا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ ہو گی جس سے پوری دنیا متاثرہو گی،عبدالرشید ترابی
ناروے نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی اور آئندہ بھی کرتا رہے گا ،ممبران پارلیمنٹ زینا سٹیمپ،چارلوٹ برگس تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام ڈینش پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر منعقدہ کانفرنس سے غلام محمد صفی عنصر منظور حسین،محمد غالب،فہیم کیانی،عدیل احمد آسی،سید ذوالفقار گردیزی،مزمل ایوب،میاں منیر حسین،ظفر احمد اور دیگر کا خطاب ڈنمارک( پ ر)تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام ڈینش پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر کانفرنس کا انعقاد ہو ا جس میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان،کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی ،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی ،ڈنیش پارلیمنٹ کے ممبران زینا سٹیمپ،چارلوٹ برگس،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان سمیت دیگر راہنماؤں نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق و انصاف پر مبنی ہے ،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق دلوائے ،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں ،مسئلہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان زمین کا تنازعہ نہیں ہے بلکہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے بنیاد ی حق کا مسئلہ ہے ،بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیرجماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش نہ کیا گیا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ ہو گی جس سے پوری دنیا متاثرہو گی،اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے انصاف کیا ہوتا اور اپنا عہد نبھایا ہوتا تو 6لاکھ کشمیری شہداء کا خون اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سر نہ ہوتا ،یورپی ممالک ،یورپی یونین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان پر دباؤ بڑھائیں تا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے ،نریندر مودی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کیا جا رہا ہے کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جارہی ہے جس سے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خطرہ موجود ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر ایٹمی جنگ ہو ئی تو پوری دنیا اس سے متاثر ہو گی ،نریندر مودی اسرائیلی طرز پر کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے انتہا پسند ہندوؤں کو آباد کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے 8لاکھ قابض بھارتی افواج کالے قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہو چکی ہے ہزاروں نوجوان آج بھی لاپتہ ہیں پیلٹ گن اور کیمیائی ہتھیاروں سے کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے اور انہیں مفلوج کیا جا رہا ہے ان حالات میں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے ناروے کی پارلیمنٹ اور یہاں کے ممبران اسمبلی انسانی حقوق کی تنظیموں نے کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے اہل کشمیر ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو امید ہے کہ ناروے کے زندہ دل لوگ کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈینش پارلیمنٹ کے ممبران نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ انہوں نے پہلے بھی کشمیریوں کے حق کی حمایت کی ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے اور آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پورے یورپ میں اجاگر کیا جائے گا یورپی برادری کشمیریوں کا ساتھ دے تا کہ کشمیری اپنا حق حاصل کر سکیں ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاکہ ناروے کے عوام اور حکومت نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،اس موقع پر غلام محمد صفی ،عنصر منظور حسین،محمد غالب،فہیم کیانی،عدیل احمد آسی،سید ذوالفقار گردیزی،مزمل ایوب،میاں منیر حسین،ظفر احمد اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔