{AF}
آزاد حکومت بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا فوری اعلان کرے،نورالباری{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین سیاسی کمیٹی نورالباری نے کہا ہے کہ آزاد حکومت بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا فوری اعلان کرے،بلدیاتی انتخابات کے لیے حکومت نے بجٹ میں 50کروڑ کی رقم مختص کررکھی ہے حکومت نے انتخابات کا اعلان کیا مگر الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں کیا ،پاکستان کے تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہوا جس سے عوام کو ریلیف ملا ،آزاد حکومت الیکشن شیڈول کا فوری اعلان کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،نورالباری نے کہا کہ آزادکشمیر میں بلدیات کے لیے الگ سے الیکشن کمیشن کا ادارہ محض اپنی مراعات حاصل کررہا ہے جسے ختم کیا جائے اور الیکشن کمیشن ہی بلدیاتی انتخابات کروانے کا اہتمام کرے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایکٹ 1990میں جو ترامیم کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے سفارشات مرتب کرنی تھی اس کا بھی کوئی اہتمام نہیں کیا گیا ،نورالباری نے کہا کہ حکومت فوری شیڈول کا اعلان کرے ۔