آزاد خطہ وسائل سے مالا مال ہے دیانتدار ی سے وسائل کو برؤے کار لایا جائے تو خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidآزاد خطہ وسائل سے مالا مال ہے دیانتدار ی سے وسائل کو برؤے کار لایا جائے تو خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے، ڈاکٹر خالد محمود  {/AF}

جہلم ویلی،سراں( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ آزاد خطہ وسائل سے مالا مال ہے دیانتدار ی سے وسائل کو برؤے کار لایا جائے تو خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے 15لاکھ افراد بیرون ملک سے زرمبادلہ بھیجتے ہیں یہاں کی معدنیات اور قیمتی پتھر کو برؤے کار لا کر خطے کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں اس کے لیے امانتدار اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے 70سال سے جو قیادت عوام پر مسلط رہی اس نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا ،حکومت کے اچھے اقدامات کی تحسین اور کوہتاہیوں کی نشاندہی کریں گے ،مسجد اجتماعیت کا درس دیتی ہیں مسجد کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے یہ ساری زمین مسجد کا درجہ رکھتی ہے جس طرح ہم مسجد کی صفائی کا اہتمام کرتے ہیں اس خطے کو مسجد کی طرح پاک صاف کر کے دیانتدار قیادت اور امانتدار لوگوں کا انتخاب وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،وزیر اعظم آزادکشمیر جہلم ویلی کے مسائل حل کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سراں باکسر میں مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ویلی مولانا عبداﷲ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ واپڈا کے ساتھ ہائیڈرل پراجیکٹس کے حوالے سے معاہدات کی ضرورت ہے آزادکشمیر کو بھی خیبرپختوانخواہ کی طرح ہائیڈرل کی رائلٹی دی جائے آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں انہیں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے مساجد کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اپنے گھر اور محلے میں اسلامی روایات کو پروان چڑھائیں قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں تو اسی میں ہماری کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک انقلاب برپا ہے شہداء کے جنازے پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفن کیے جاتے ہیں کشمیر تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں نظام کی اصلاح احوال اور کشمیر کی آزادی ہمارا مشن ہے ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان نے کہا کہ ہماری کامیابی قرآن وسنت کے نظام میں مضمر ہے تمام مسائل کا حل قرآن وسنت میں موجود ہے آج معاشرے میں جو انتشار ہے اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر