کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے افراد کو پاک فوج کے شہید کے برابر معاوضہ دیا جائے ، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے افراد کو پاک فوج کے شہید کے برابر معاوضہ دیا جائے ، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمودنے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے افراد کو پاک فوج کے شہید کے برابر معاوضہ دیا جائے ،نیلم جہلم پاور پراجیکٹ پر ماحولیاتی آلودگی کے متعلق عوامی خدشات دور کیے جائیں ،حکومت کے اچھے اقدامات کی تائید اور مسائل کی نشان دہی جاری رکھیں گے ،جماعت اسلامی آزادکشمیر جماعت اسلامی پاکستان کی شاخ نہیں ہے بلکہ دستوری اور تنظیمی طور پر الگ ہے ہمارا نظریاتی تعلق ہے پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں سے بھی نظریاتی تعلق ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ سیز فائر لائن کے متاثرین کو حکومت فوری امداد فراہم کرے ،ان کے لیے صحت اور بچوں کی تعلیم کا فوری انتظام کرے ،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی امداد کررہے ہیں اورمزید کرتے رہیں گے لیکن حکومت کے پاس وسائل زیادہ ہیں وہ ان علاقوں کو خصوصی توجہ دے ،اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی ذمہ داری تھی کہ وہ ہائیڈرل پراجیکٹ شروع ہونے سے قبل حکومت پاکستان اور واپڈا سے معاہدہ کرتی کہ اس میں کشمیریوں کو کیا حصہ ملے گا لیکن اگر یہ نہیں کیا گیا تو اب اس کا اہتمام ہونا چاہیے واپڈا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ یہاں کے عوام کے خدشات اور تحفظات دور کرے تا کہ ان منصوبوں سے خاطر خواہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام مستفید ہوسکیں ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے آزاد خطے کو خود کفیل بنانے کے لیے وفاق وسائل فراہم کرے،انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیحات ہیں جماعت اسلامی کوشش کررہی ہے کہ آزاد خطے کو ایک ماڈل خطہ بنایا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر