خواتین ہمارے معاشرے میں آبادی کا نصف سے زائد ہیں جماعت اسلامی خواتین کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کررہی ہے ،راجہ فاضل تبسم

{AF}Fazal Tabassamخواتین ہمارے معاشرے میں آبادی کا نصف سے زائد ہیں جماعت اسلامی خواتین کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کررہی ہے ،راجہ فاضل تبسم  {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے میں آبادی کا نصف سے زائد ہیں جماعت اسلامی خواتین کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کررہی ہے ،بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مقبوضہ کشمیر میں عفت مآب خواتین کی چوٹیاں کاٹ کر دنیا میں اپنے اصل چہرے کو بے نقاب کررہا ہے ،حرم فورم پاکستان کو آزادکشمیر تک وسعت دی جائے ،15دنوں میں حرم فورم نے 10ہزار خواتین کی تربیت کرکے نمایاں کارنامہ سرانجام دیا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حرم فورم پاکستان کی ذمہ دارن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،حرم فورم کی ذمہ داران نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی دفتر بستی دارالسلام برما پل کھنہ کا دورہ کیا اور صدقہ جاریہ کے طور پر پودے بھی لگائے اس موقع پر حرم فورم کی ذمہ داران نے اپنے کام کے حوالے سے راجہ فاضل کو آگاہ کیا اور راجہ فاضل نے جماعت اسلامی آزادکشمیر کا منصوبہ عمل اور خواتین کے حوالے سے مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاضل نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر خواتین کے مسائل کے حوالے سے آگاہی پروگرامات شروع کرے گی اسمبلی میں جماعت اسلامی نے خواتین کی نمائندگی کے لیے ایک بہن کو خصوصی نشست پرممبر اسمبلی منتخب کروایا ہے جماعت اسلامی کی ممبر اسمبلی اسمبلی میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کررہی ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر