{AF}
نریندر مودی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کررہے ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کررہے ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،سیز فائر لائن سے ملحقہ آبادی اور عوام دفاعی حصار ہیں جماعت اسلامی ان کو تنہا نہیں چھوڑے گی متاثرین کی بھرپور امداد کی جائے گی،حکومت آزادکشمیر متاثرین سیز فائر لائن کی بحالی اور امداد کے لیے موثر اقدامات کریں حکومت پاکستان بھی اس حوالے سے خصوصی اقدامات کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سیز فائر لائن کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے نریندر مودی مظالم ڈھا کر تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کرسکتے ،انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر سیز فائر لائن کے قریب علاقوں میں بینکر تعمیر کرے تاکہ ہندوستان کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہریوں کی جانوں کو بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ متاثرین کنٹرول لائن کے بچوں کی تعلیم اورمتاثرین کی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ متاثرین پریشان نہ ہوں انہوں نے کہاکہ ہندوستان خوف وحراس پید اکرنا چاہتا ہے تاکہ یہاں کے لوگ کشمیریوں کی مدد سے دستبردار ہوجائیں کشمیری بہادر قوم ہے وہ آزادی کے لیے ہر قربانی دے گی ۔