تحریک کشمیر برطانیہ برلن ملین مارچ میں بھرپور حصہ لے گی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkتحریک کشمیر برطانیہ برلن ملین مارچ میں بھرپور حصہ لے گی{/AF}

برمنگھم( پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ تحریک کشمیر برطانیہ برلن ملین مارچ میں بھرپور حصہ لے گی ،تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور ہندوستان کو بے نقاب کرنے کے لیے کشمیری یک زبان اور یکجان ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ تحریک کشمیر یورپ اور برطانیہ بھرپور انداز سے ملین مارچ میں شریک ہو گی اور جلد ہی مشاورت سے اسی طرح کا ملین مارچ سیز فائر لائن کی طرف کرنے کا اعلان کرے گی اس ملین مارچ کا آغاز یورپ سے ہو گا اور پوری دنیا کو اس میں شامل کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں کو بنیادی حق حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے جس کا وعدہ خود ہندوستان اور عالمی برادری کشمیریوں سے کر چکی ہے کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن کی طرف مارچ آزادکشمیرو مقبوضہ کشمیر کی قیادت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر کام کرنے والی تحریکوں سے مشاورت کے بعد ایک بھرپور کال دی جائے گی اور یہ فیصلہ کن کال ہو گی انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے اس حق کے لیے 6لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے وہ اپنا یہ حق حاصل کر کے رہیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر