عوامی مسائل کا حل ہمارے ترجیح اول ہے بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی بہتر تعلیم وتربیت ،اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے،رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodعوامی مسائل کا حل ہمارے ترجیح اول ہے بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی بہتر تعلیم وتربیت ،اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے،رفعت عزیز {/AF}

کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ہمارے ترجیح اول ہے بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی بہتر تعلیم وتربیت ،اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے آج پرائمری سکول کے ایک کمرے کا افتتاح کیا ہے کل اس کی عمارت تعمیر کریں گے ،راجہ فاروق حیدر نظام کی اصلاح میں اہم پیش رفت کررہے ہیں جماعت اسلامی اصلاح احوال کے حوالے سے فاروق حیدر کا بھرپور ساتھ دے گی،ا ن خیالات کااظہار انہوں نے گواں میں پرائمری سکول کے اضافی کمرے کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر اقوام اور معاشرے ترقی نہیں کرسکتے جن اقوام نے ترقی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے تعلیم کو ترجیح اول بنایا گذشتہ عرصے سے تعلیم سیاسی مداخلت کا اکھاڑا بنی رہی جس کی وجہ سے نظام تعلیم بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے نا مساعد حالات کے باوجود نسل نو کی تعلیم وتربیت کے لیے احسن اقدام کیا این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ بھرتی کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا جس سے نظام تعلیم میں بہتری آئے گی انہوں نے کہاکہ تمام شعبہ جات میں اصلاح احوال کی ضرورت ہے حکومت اصلاح احوال کی جانب پیش قدمی کررہی ہے جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہی اصلاح احوال ہے جماعت اسلامی اچھے کاموں میں حکومت کی بھرپور معاونت کرے گی جہاں خرابی یا کمزوری دیکھے گی اس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اصلاح کے لیے اپنی سی کوشش کرے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر