{AF}
آزادکشمیر اور پاکستان دنیا کے واحد خطے ہیں جو نظریاتی بنیادوں پر حاصل ہوئے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
دھیرکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور پاکستان دنیا کے واحد خطے ہیں جو نظریاتی بنیادوں پر حاصل ہوئے آزادکشمیر اور پاکستان کلمے کی بنیاد پر حاصل کیے گئے بدقسمتی سے 70سال گزرنے کے باوجود وہ نظام نافذ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے آج بھی ہماری خواتین سروں پر گھڑے اٹھائے پانی لانے پر مجبور ہیں جماعت اسلامی ایسا نظام لانا چاہتی ہے جس سے خوشخالی آئے گی دینے والے لاتعداد اور لینے والا کوئی نہیں ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے نیلہ بٹ میں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے امیر ضلع عبید الرحمان عباسی،میجر لطیف خلیق،سعید جوش ،جاوید عارف عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ ہم خوشخال اور پرامن کشمیر بنانے کے لیے کوشاں ہیں ظلم کے نظام کو ختم کر کے اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت کی زندگی سنواریں آج پوری امت جن مشکلات کا شکار ہے اس کا سبب یہ ہے کہ وہ دین سے دور ہے دین سے دوری کی وجہ سے ہر جگہ امت مسلمہ کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے کشمیر ہو یا فلسطین ،برما ہو یا مشرق وسطیٰ کفار مسلمانوں پر ٹوٹ پڑے ہیں اس کی وجہ دین سے دوری ہے ،امت مسلمہ کے حکمران مغرب کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اسلامی تحریکیں یہ کوشش کررہی ہیں کہ امت کو حقیقی امت بنایا جائے اور امت کو قرآن کے ساتھ وابستہ کیا جائے قرآن کے ساتھ اس کے تعلق کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے انہوں نے کہاکہ آزادخطے کو ماڈل اسلامی ریاست بنائیں گے اور اسلامی تحریک کو بر صغیر کی ماڈل اسلامی تحریک بنائیں گے ۔