{AF}
قومی امانتیں جو جماعت اسلامی کے پاس آئیں گی ان کو امانتداری اور دیانتدار ی سے عوام تک پہنچائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
کوٹلی،گواں( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ قومی امانتیں جو جماعت اسلامی کے پاس آئیں گی ان کو امانتداری اور دیانتدار ی سے عوام تک پہنچائیں گے ،جماعت اسلامی کے 2ممبران اسمبلی نے اسمبلی کے وقار میں اضافہ کیا عبدالرشید ترابی اور رفعت عزیز نے اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی منصوبوں کو بھی بھرپور طریقے سے عوام تک پہنچایا ہے ،شریعہ اپیلٹ بینچ ،این ٹی ایس ،پی ایس سی کی تشکیل نو سمیت دیگر اچھے اقدامات میں جماعت اسلامی کا نمایاں کردار ہے ،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اچھے اقدامات کیے ہیں مزید اصلاح احوال کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گواں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء ڈاکٹر خالد محمود نے گواں تا دندلی روڈ کا افتتاح کیا اور اسحاق چوہدری مرحوم کے ہاں جا کر اظہار تعزیت کیا ،تقریب سے محمود الحسن چودھری،زاہد الحسن ،فیض الرحمان،چوہدری محبوب احمدحاجی محمد صادق،حاجی محمد عارف،محمد یونس ،اسامہ داؤد،ڈاکٹر نوازسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ جماعت اسلامی کی دعوت عوام الناس کے لیے ہے جس طرح نبی پاک ؐ نے اصلاح معاشرہ کے ذریعے مدینے کی ریاست قائم کی ،جماعت اسلامی بھی اسی راستے پر چلتے ہوئے ایک اسلامی اور ماڈل ریاست قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے قرآن جو اس وقت راہنمائی کا ذریعہ اور اسوہ رسول ؐ سے روشنی حاصل ہوتی تھی آج بھی قرآن ہماری راہنمائی کے لیے موجود ہے اور اسوہ رسول ؐ بھی موجود ہے اسی کو سامنے رکھتے ہوئے اسی پر چلتے ہوئے ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں قرآن انفرادری اور اجتماعی طور پر راہنمائی کرتا ہے نبی پاک ؐ نے اس کو عملاً کر کے دیکھایا ہے قرآن سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہم اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں قرآن انفرادی اور اجتماعی طور پر مخاطب کرتا ہے قرآن جہاں انفرادی مخاطب کرتا ہے وہاں پوری امت کو بھی مخاطب کرتا ہے قرآن کے مخاطبین اس دعوت کو لے کر اٹھیں تا کہ ایسا معاشرہ قائم کیا جا سکے جہاں عدل و انصاف ہو میرٹ ہو حقدار کو حق ملے ظلم کا نظام ختم ہو اور عادلانہ نظام قائم ہو ۔