{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کی بارشوں کے لیے جمعہ کی نماز کے بعد کشمیر بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے بارشوں کے لیے جمعہ کی نماز کے بعد کشمیر بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے ،پوری قوم اجتماعی توبہ کرے اﷲ کی طرف رجوع کرے اﷲ کی ناراضگی کے باعث بارشیں بند اور عذاب کی دیگر صورتیں مسلط ہیں جب پوری قوم توبہ کر ئے گی تو اﷲ کی نعمتیں برسیں گئیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ہورنہ میرہ میں موثر افراد سے گفتگو دریں اثناء قوم سے اپیل کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپیل کرے تا کہ سب مل کر اﷲ کے حضور دعائیں کریں تاکہ اﷲ کو راضی ہوانہوں نے کہا کہ آج ہم جن آفات سماوی کا شکار ہو تے ہیں بارشوں کی بندش کو ظلم نا انصافی ،مہنگائی یہ سب اﷲ کے عذاب کی صورتیں اﷲ جب کسی قوم سے ناراض ہوتا ہے تو ان سے اپنی نعمتیں چھین لیتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے رب کو راضی کرنا ہو گا اﷲ کے احکام پر عمل پیرا ہونا ہو گا اﷲ کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا جب ہم اﷲ کے ہو جائیں تو اﷲ ہمارا ہو جائے گا جب اﷲ ہمارا ہو جائے گا تو ہم ہر طرح کی دولت سے مالامال ہو جائیں گے ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گئیں ۔