ہندوستان اور برما کی حکومت مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiہندوستان اور برما کی حکومت مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

برمنگھم( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور برما کی حکومت مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں اقوام متحدہ نے جس طرح دنیا کے دیگر خطوں میں نسل کشی کو رکوانے کے لیے سفارتی اور سیاسی دباؤ کے ساتھ ساتھ طاقت کا استعمال کیا ہے اسی طرح کشمیریوں اور روہنگیاہی مسلمانوں کی نسل کشی ختم کرانے کے لیے طاقت کا استعما ل کرے ،اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے چیپٹر 7کو برؤے کار لائے مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالرشید ترابی نے کہاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کشمیریوں اور روہنگیاہی مسلمانوں کے قتل عام پر تماشاہی بننے کے بجائے اپنا کردار ادا کرے نریند ر مودی اور سوچی کھلی دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہے ان کو کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جب کہ روہنگیا کے مسلمانوں کو صرف اس وجہ سے قتل کیا جا رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر چہ برما میں مسلمانوں کے خلاف ظلم وستم گذشتہ دہائیوں سے ہو رہا ہے لیکن تازہ لہر نریندر مودی کے دورہ برما کے بعد شروع ہو ئی مسلمانوں کے علاقوں سے مشرقی ممالک تک رسائی ہے اور ایک بندر گاہ بھی تعمیر کی جانی ہے اس لیے راستے سے مسلمانوں کو ہٹا کر بدھ آباد کاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس طرح نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ساز ش کررہے ہیں بالکل اسی طرح برما میں مسلمان علاقوں میں مسلمانوں کا قتل عام کر کے ان کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بدترین ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ برطانیہ کی حکومت نے اچھا موقف اختیار کیا ہے ہم اس کی تحسین کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آگے بڑھ کر مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے اور روہنگیاہی مسلمانوں کے حق کو تسلیم کروایا جائے انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور یورپی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فعال اور بھرپور کردار ادا کرکے مسلمانوں کی زندگیوں کو بچائیں انہوں نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن منظم اور متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر