{AF}
امریکہ بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے لیے ہے،نورالباری {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے لیے ہے امریکہ کھل کر سی پیک کے خلاف باتیں کر کے اپنی اصلیت ظاہر کر چکا ہے امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ منگلا ڈیم جیسے منصوبے میں جوائنٹ وینچر کر چکا ہے وہ بھی متنازعہ علاقے میں بنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے امریکہ کو استعمال کررہا ہے افغانستان میں بھارت کے درجنوں کونسل خانے پاکستان میں تخریب کاری کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں کراچی بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بھارت اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہونا ثابت ہے کئی سرکاری اور ذمہ داران اس کااظہار کر چکے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت پروپیگنڈے کو دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی تھی چین نے بڑی سرمایہ کاری کر کے سار ی دنیا کو متوجہ کیا ہے جس پر بھارت کو صدمہ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی ازلی دشمن ہے پوری قوم متحداور متفق ہو کر بھارت کے عزائم کو ناکام بنائے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بھی اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے چونکہ امریکہ پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ ،اسرائیل کی بلاجواز پشتیبانی اور اب بھارت کے ساتھ کھڑے ہونے سے اس کا مقام اور گر جائے گا امریکہ دنیا میں قیام امن کی بات کرتا ہے تو پھر اس کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے فلسطین میں اسرائیلی قتل عام کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت قتل عا م کررہا ہے امریکہ کو چاہیے کہ وہ جانبداری کرنے کے بجائے حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہو ۔