جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرو گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے جب تک گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق مل نہیں جاتے اس وقت تک ہمارے یہ جدوجہد جاری رہے گی ،وفاق آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو صوبوں سے بڑھ کر حقوق فراہم کرے ،گلگت بلتستان حساس خطہ ہے یہاں امن کا ہونا ترقی کے لیے ضروری ہے ،دیامر ڈیم کی رائیلٹی یہاں کے عوام کو دی جائے ،شونٹر ٹنل جلد تعمیر کی جائے تا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان زمینی راستہ بحال ہو سکے ،کشمیر کی آزادی کے لیے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بطور بیس کیمپ اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے امیر و سابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم بھی موجود تھے وفد میں سابق امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان اسماعیل شریعت یار،سابق وزیر آبپاشی و امیر ضلع استور حاجی نعمت اﷲ،امیر جماعت اسلامی گلگت نظام الدین موجود تھے ،اس موقع پر گلگت بلتستان کے امیر مشتاق ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے امیر جماعت کو آگاہ کیا اور امیر جماعت کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کریں گے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کی ایک اکائی ہے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط بنانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر یہاں کے عوام کو حقوق فراہم کیے جائیں ،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اور بیس کیمپ کے بزرگوں نے جہاد کے ذریعے یہ خطے آزاد کروائے ہیں بقیہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری ہے ،کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا اور پاکستان ملت اسلامیہ کی بڑی قوت بنے گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر