{AF}
جماعت اسلامی نے سہ سالہ لائحہ عمل طے کر لیا ہے آج شوریٰ سے منظوری کے بعد پیش کر دیا جائے گا ، راجہ فاضل تبسم {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے سہ سالہ لائحہ عمل طے کر لیا ہے آج شوریٰ سے منظوری کے بعد پیش کر دیا جائے گا ،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائے گی ،خواتین اور نوجوانوں میں کام کو آگے بڑھانے کے لیے انقلابی اقدامات تجویز کیے گے ہیں دعوتی کلچر کو عام کرنے کے لیے لٹریچر اور تربیت گاہوں کا اہتمام کے ساتھ ساتھ دیگر پروگرامات بھی کیے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصوبہ عمل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سہ سالہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے آزادکشمیر بھر کے اہل دانش اور سیاسی راہنماؤں سے مشاورت کی گئی ہر شعبے کے ماہر سے رائے لے کر یہ منصوبہ عمل مرتب کیا گیا ہے ،شوریٰ کی مشاورت کے بعد حتمی منصوبہ عمل عوام کے سامنے پیش کر دیا جائے گا اور اس کو سامنے رکھتے ہوئے جماعت اسلامی کا ہر کارکن اپنا کردارادا کرے گا ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی فرسودہ نظام کو بدل کر اﷲ کے دئیے ہوئے عادلانہ اور منصفانہ نظام کو قائم کر سکتی ہے انہوں نے کہاکہ قرآن وسنت کی تعلیمات کی روشنی میں اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام ہمارا ہدف ہے ۔