جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ قرآن کاحق یہ کہ اس کا مطالعہ پوری کائنات کے تناظر میں کیاجائے،جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے،جماعت اسلامی کو برصغیر میں ماڈل اسلامی تحریک بنانا ہے،دعوت اور خدمت کو محض اﷲ کی رضا کے لیے کیاجائے،دعوت کے کلچر کو عام کیا جائے،امت کی بدقسمتی یہ ہے کہ وہ قرآن میں غوطہ زن ہونے کی بجائے اس کی قاری بن کر رہ گئی ہے،تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے اچھے اقدامات کی تحسین کرتے ہیں شریعہ اپیلٹ بینچ قابل قدر اقدام ہے اس میں عبدالرشید ترابی اور سردار اعجاز افضل خان کا اہم رول ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے مولانا عبدالباری کانفرنس ہال میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں نو منتخب اراکین شوریٰ نے حلف اٹھایا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو آج کے دجالیت کے دورمیں بھی قرآن سے تعلق قائم کیے ہوئے ہیں اوردین کے حقیقی تصور کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوکرعوام الناس تک اﷲ کے دین کی دعوت پہنچارہے ہیں یہ بہت عظمت والا کام ہے،امت جب قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط کرے گی تو وہ حقیقی امت بھی بنے گی اورعروج پر بھی جائے گی،انھوں نے کہاکہ قرآن وسنت کی دوری کی وجہ سے آج امت پوری دنیا میں غلامی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے ہر جگہ مسلمانوں کا قتل عام ہے ،اﷲ پر کامل ایمان رکھنے والے تقویٰ اور فرمانبرداری کرنے والے لوگ دنیامیں بھی کامیاب ہوں گے اور آخرت بھی سرخرو ہوں گے،انھوں نے کہاکہ اﷲ اپنے بندوں سے ماں کے مقابلے میں 70گنا زیادہ پیار کرتا ہے جب ہم اﷲ کے ہوجائیں گے تو اﷲ کی نصرت اورتائید آئے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی تک اپنے بھائیوں کی پشتیبانی جاری رکھے گی،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے،نریندرمودی کشمیریوں کو طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر