معاشرے کے پسے ہوئے اور محنت کش طبقے نے نبی پاک ؐ کی دعوت پر لبیک کہا پھرپوری یکسوئی اوراستقامت کے ساتھ اس پر قائم رہے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidمعاشرے کے پسے ہوئے اور محنت کش طبقے نے نبی پاک ؐ کی دعوت پر لبیک کہا پھرپوری یکسوئی اوراستقامت کے ساتھ اس پر قائم رہے، ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے اور محنت کش طبقے نے نبی پاک ؐ کی دعوت پر لبیک کہا پھرپوری یکسوئی اوراستقامت کے ساتھ اس پر قائم رہے، صحابہ کرام ؓ کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں یہ دین پوری دنیا میں پھیلا اورانسانیت کو راہ ہدایت ملی اسی کی بدولت آج ہمیں اسلام کی یہ دولت اور نعمت نصیب ہوئی ہے ،اسلام قبول کرنے والوں میں سب سے زیادہ مزدور اور محنت کش تھاحضرت بلا ل حبشی ؓ پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے اور ان کو تپتے انگاروں پر لیٹایا گیا لیکن پھر بھی وہ احد احد کا نعرہ بلند کرتے رہے اسلام قبول کرنے والوں پر عرصہ حیات ہر دور میں تنگ کیا جا تا رہا نبی کریم ؐ کی پوری زندگی دعوت اورجہاد میں گزری ،صحابہ کرام ؓ سے لے کر آج تک جن لوگوں نے کہا کہ اﷲ ہمارا رب ہے اور پھر اس پر ڈٹ گئے اور آزمائشوں کی بھٹیوں سے گزارے گئے لیکن ان کے قدموں میں لغزش نہیں آئی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک محنت پاکستان کے زیر اہتمام اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور آزادکشمیر میں ان ہی مقدس ہستیوں کے نقش قد م پر چلتے ہوئے پاکستان اورآزادکشمیر میں اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں تا کہ اسلامی معاشرے اور اسلامی حکومت کا قیام عمل میں آئے اور ہمارے مسائل حل ہوں ،معاشرے کے محنت کش اور پڑھے لکھے لوگ ہماری دعوت پر کار بند ہوں ہمارے ساتھ شامل ہوں تا کہ ہم اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ اﷲ کی رضا اور جنت کا حصول آسان بھی ہے اور مشکل بھی جن لوگوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا پختہ عزم کیا اور قرآن کی دعوت کو پھیلانے کے لیے اپنی جان مال اور وقت قربان کیا تو اﷲ تعالیٰ نے ان کے لیے راہیں آسان کر دیں ،اگر چہ با ظاہر وہ مشکلات و مصائب کا شکار نظر آئے لیکن ان کو ان مصائب اور مشکلات میں اپنی کامیابی کا راز مضمرپایاتو ان کے جوش و جذبے میں اور اضافہ ہوا ،آغاز کے دنوں میں کفار جب ان مسلمانوں پر ظلم کرتے تو ان کے جذبے اور بڑھ جاتے اس سے وہ حیران رہ جاتے لیکن اﷲ اور اس کے رسول ؐ سے محبت کرنے والے والے مصائب اور مشکلات سے کب گھبراتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ محنت کشوں سے اﷲ کے نبی ؐ نے سب سے زیادہ محبت کی ہے اوراﷲ نے بھی محنت کشوں کو اپنا دوست قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ ساری محنت و مجبوری اﷲ کے دین اسلامی تعلیمات کے دائروں کے اندر ہو تو عبادت بن جاتی ہے ایک دوسرے سے محبت کرنا ایک دوسرے کی مشکلات اور مصبیت میں مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے بلا شبہ تحریک محنت محنت کشوں کے اندر اﷲ کے دین کو پھیلانے کی جدوجہد کررہی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کی بھی کوشش کرتی ہے تحریک محنت لٹریچر کے ذریعے دین کا ابلاغ کرنے کا اہم فریضہ سر انجام دے رہی ہے جو قابل ستائش ہے انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں انبیاؑ کے مشن کو لے کر چل رہی ہیں دنیا کے مختلف ممالک میں اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں دعوت کے کام کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن ان سب مشکلات کے باوجود و ہ اﷲ کے اس پیغام کو اﷲ کی مخلوق تک پہنچانے کا اہتمام کررہی ہیں پاکستان اورآزاد خطے میں اسلامی تحریک کو وہ مشکلات درپیش نہیں ہیں جو دنیا کے باقی خطوں میں ہیں امکانات اور مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے ہمیں اﷲ کے اس پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچانا چاہیے اس راستے میں آنے والی مشکلات ہی ہماری آزمائش ہیں انہوں نے کہاکہ اﷲ کے دین کو دوسروں تک پہنچانا اور دوسرں کے دلوں کو پھیرنا یہ اﷲ کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نذیر شہید نے جس انداز سے دعوت کو عام کیا ڈاکٹر نذیر شہید کا تعلق محنت کش طبقے سے تھا اور اس نے اپنے علاقے کے وڈیروں اور سرمایہ داروں کو شکست سے دوچار کیا اﷲ کے راستے میں محنت کی جائے تو اﷲ نصر ت و تائید غیب سے کرنے کا فیصلہ فرماتے ہیں آج بھی اگر ہم فضا بدر پیدا کریں تو فرشے نصرت کو قطار اندار قطار اتر سکتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر