{AF}
جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے جنگ لڑی ہے اور جب تک یہ حقوق ان کو مل نہیں جاتے اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ، مشتاق احمد ایڈووکیٹ{/AF}
استور( پ ر) سابق وزیر قانون و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے جنگ لڑی ہے اور جب تک یہ حقوق ان کو مل نہیں جاتے اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،ضلع استور کے مسائل کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا لیکن جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر ان مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی،جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے دین کی دعوت ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں یہ حساس خطہ ہے دشمن کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں یہاں کا امن بھائی چارہ ہم سب کے مفاد میں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع استور کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ا س موقع پر سابق وزیر حاجی نعمت اﷲ سمیت قائدین موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے ،جب یہ امت قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا تھی اور اس کا عملی نفاذ کیا ہوا تھا تو عروج پر تھی جب اس کو چھوڑا تو زوال کا شکار ہوئی انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں میرٹ کی پامالی ،ظلم اور نا انصافی کا نظام ختم ہونا چاہیے اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں استحصال ہوتا ہے میرٹ اور عدل وانصاف ہو گا تو سب کے حقوق محفوظ ہوں گے ،انہوں نے اپیل کی کہ محرم الحرام کے تقدس کا سب خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں امام حسین ؓ اپنے سروں کی فصلیں کٹوا کر اسلام کی لاج رکھی ۔