{AF}
حکومت آزادکشمیر کمیونٹی انفراسٹریکچر اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر بڑے منصوبہ جات کی بروقت اور صاف طریقے سے مکمل کروانے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام وضع کرے، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کمیونٹی انفراسٹریکچر اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر بڑے منصوبہ جات کی بروقت اور صاف طریقے سے مکمل کروانے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام وضع کریں ،آزادکشمیر بھر کی سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی ہیں ،وزیر اعظم آزادکشمیر بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل کریں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ملازمین بھی فرض شناسی اور دیانتدار ی سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام نو منتخب امیر ضلع پروفیسر مصطفی کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،سابق امیر ضلع قاضی شاہد حمید،نومنتخب امیر ضلع پروفیسر مصطفی سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا خواب ادھورا ہے اس کی تعبیر کے لیے بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے حکومت تعمیر اتی بجٹ صاف اور شفاف طریقے سے براؤ کار لاتے ہوئے تعمیر وترقی کے پہیے کو احسن انداز سے چلائے اور منصوبوں کی بروقت شفاف تکمیل کے لیے مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی قائم کرے جماعت اسلامی اچھائی کے کاموں میں بھرپور انداز سے تعاون کرے گی اور مسائل کی نشاندہی بھی کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کی ہڑتا ل کی وجہ سے شہر گندگی کا ڈھیر بن چکے ہیں ان کے مسائل فوری حل کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عظیم ہیرے تراشے ہیں برہان مظفر وانی شہید اسی تحریک کا تراشا ہوا ہیرہ تھا انہوں نے کہا کہ قاضی شاہد حمید اور پروفیسر مصطفی اسی تحریک کے تربیت یافتہ قائد ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دعوت پہنچائیں ۔