وزیر عظم پاکستان شاہد خاقان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں وکالت کی ہے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid وزیر عظم پاکستان شاہد خاقان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں وکالت کی ہے، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ وزیر عظم پاکستان شاہد خاقان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کشمیریوں کی حقیقی معنوں میں وکالت کی ہے جس سے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام ملا ہے ،کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانا اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری ہے 5لاکھ کشمیری شہداء کا خون اقوام متحدہ کے سر ہے اقوام متحدہ بروقت کشمیریوں کو اپنی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوا دیتی تو یہ جانیں بچ سکتی تھیں ان خیالات کااظہارانہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ دنیا میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا اس وقت تک دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ نہ صرف جنوبی ایشیاکو متاثر کرے گی بلکہ اس سے پوری دنیا متاثرہو گی ،انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ اپنے اندر اتحاد اور اتفاق پیدا کرے قرآن وسنت کی تعلیمات کو اپنائے امت آج جن مشکلات کا شکارہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر